• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کورونا وائرس کی سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم دریافت

کورونا وائرس کی سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم دریافت

by امت ڈیسک
05/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اومیکرون کی ذیلی قسم ایکس بی بی 1.5 اس وائرس کی اب تک کی سب سے زیادہ متعدی قسم ہے۔

مگر عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ بظاہر اومیکرون کی یہ قسم لوگوں کو زیادہ بیمار نہیں کرتی۔

چین میں زیرو کووڈ پالیسی میں نرمی کے بعد عالمی ردعمل
ڈبلیو ایچ او کی کووڈ کمیٹی کی سربراہ ماریہ وان Kerkhove نے بتایا کہ عالمی حکام فکرمند ہیں کہ اومیکرون کی یہ نئی ذیلی قسم کتنی تیزی سے شمال مشرقی امریکا میں پھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں ہر 2 ہفتوں میں ایکس بی بی 1.5 کے کیسز کی تعداد دوگنا بڑھ رہی ہے، جس کے باعث یہ وہاں سب سے زیادہ عام قسم بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اومیکرون کی تمام ذیلی اقسام میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی قسم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بہت زیادہ متعدی ہونے کی وجہ اس میں ہونے والی جینیاتی تبدیلیاں ہیں جس کے باعث کووڈ کی یہ قسم بہت آسانی سے خلیات میں داخل ہوجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک دنیا کے 29 ممالک میں ایکس بی بی 1.5 کے کیسز سامنے آئے ہیں مگر یہ قسم زیادہ بڑے پیمانے پر موجود ہوسکتی ہے کیونکہ دنیا بھر میں جینوم سیکونسنگ کی شرح کم ہوگئی ہے۔

عالمی ادارے کی عہدیدار نے بتایا کہ ابھی ایسا ڈیٹا موجود نہیں جس سے معلوم ہوسکے کہ اومیکرون کی دیگر اقسام کے مقابلے میں یہ نئی قسم لوگوں کو زیادہ بیمار کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکس بی بی 1.5 کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ آنے والے دنوں میں جاری کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وائرس جتنا زیادہ پھیلے گا اس کے بدلنے کا امکان بھی اتنا زیادہ ہوگا، ہم دنیا کے مختلف حصوں میں کورونا کی مزید لہروں کو دیکھ سکتے ہیں مگر اموات کی شرح میں اضافہ نہیں ہوگا کیونکہ اس حوالے سے ہمارے اقدامات مؤثر ثابت ہورہے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق ویکسینز کے استعمال اور کووڈ کا سامنا ہونے سے بننے والی اینٹی باڈیز سے بچنے کے حوالے ایکس بی بی 1.5 کی صلاحیت بہت زیادہ اچھی ہے۔

ایکس بی بی 1.5، ایکس بی بی اور ایکس بی بی 1 کی مشترکہ خصوصیات رکھنے والی ذیلی قسم ہے اور اومیکرون کی یہ تینوں ذیلی اقسام مدافعتی نظام کے ردعمل پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، مگر ایکس بی بی 1.5 میں ہونے والی ایک میوٹیشن کے باعث یہ خلیات کو زیادہ سختی سے جکڑتی ہے۔

ایکس بی بی 1.5 کے ساتھ ساتھ اومیکرون کی ایک اور قسم بی ایف 7 چین میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین میں 98 فیصد کیسز اومیکرون کی ذیلی اقسام بی اے 5.2 اور بی ایف 7 کا نتیجہ ہیں ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اضافی فوج لانے اور لوگوں کو اسلحہ دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا: محبوبہ مفتی

Next Post

صومالیہ میں دو مختلف کاربم دھماکوں میں 35 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
صومالیہ میں دو مختلف کاربم دھماکوں میں 35 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

صومالیہ میں دو مختلف کاربم دھماکوں میں 35 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

کورونا کی وبا 2023 میں ختم ہوسکتی ہے: ڈبلیو ایچ او

کورونا کی وبا 2023 میں ختم ہوسکتی ہے: ڈبلیو ایچ او

اگر بھارت ۔ چین  مل کر کام کریں تو دنیا کو فائدہ ہوگا: دلائی لامہ

اگر بھارت ۔ چین مل کر کام کریں تو دنیا کو فائدہ ہوگا: دلائی لامہ

سرینگر میں 64دکانیں سربمہر 27ہزار روپیہ کا جرمانہ وصول:حکام

سرینگر میں 64دکانیں سربمہر 27ہزار روپیہ کا جرمانہ وصول:حکام

سری نگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات، راہگیروں اور مسافروں کی جامہ تلاشیاں

سری نگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات، راہگیروں اور مسافروں کی جامہ تلاشیاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »