• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پرندے نے رُکے بغیر 13560 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا

پرندے نے رُکے بغیر 13560 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا

by امت ڈیسک
09/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(آسٹریلیا) سائنسدانوں کے زیرِ مشاہدہ ایک پرندے نےحیرت انگیز طور پر مختصر مدت میں لگ بھگ 13560 کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کرلیا ہے جس کی تصدیق گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے کی ہے۔ اگرچہ بارٹیلڈ گوڈوٹ نامی پرندے طویل فاصلوں تک نقل مکانی کرنے کے ماہر ہوتے ہیں اور زبردست رفتار سے ایک سے دوسرے برآعظم پہنچ جاتے ہیں۔ تاہم ماہرین نے بارٹیلڈ گوڈوٹ نسل کے ایک نوجوان پرندے پر سینسر لگا کر اس کی پرواز نوٹ کی تو معلوم ہوا کہ وہ الاسکا سے اڑا اور ہزاروں کلومیٹر کا سفر کرکے آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ جاپہنچا۔ اس دوران اس نے زمین پر قدم نہیں رکھا، غذا نہیں کھائی اور نہ ہی آرام کیا۔

اس پرندے پر نشانی کے لیے ایک ٹیگ لگایا گیا تھا جس کا نمبر 234684 ہے اور اس نے مجازی طور پر لندن سے نیویارک تک کے ڈھائی چکر لگائے ہوں گے جو سیارہ زمین کے پورے گھیر(سرکم فرینس) کے ایک تہائی کے برابر بھی ہے۔

پرندہ نمبر 234684 پر5 جی معیار کا سیٹلائٹ ٹیگ لگایا گیا تھا جس سے اس کی نشاندہی ہوتی رہی تھی۔ اس پرندے نے 13 اکتوبر 2022 کو اپنا سفر الاسکا سے شروع کیا اور مسلسل 11 دن اور ایک گھنٹہ تک پرواز کرنے کے بعد ہی تسمانیہ کی زمین کو چھوا تھا۔

سب سے دلچسپ بات یہ ہےکہ بارٹیلڈ گوڈوٹ نسل کے اس پرندے کی عمر صرف پانچ ماہ ہے جس نے اپنی ہی جنس کے ایک اور پرندے کا 2020 میں قائم ریکارڈ 350 کلومیٹر کے فرق سےتوڑدیا ہے۔ اسی طرح 2007 میں اسی قسم کے پرندے نے ایک ہی جست میں کل ساڑھے گیارہ ہزار کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کیا تھا۔ ماہرین ہرسال بارٹیلڈ گوڈوٹ پرندوں پر وائرلیس ریڈیو ٹیگ لگاکر ان کی آمدورفت نوٹ کرتے ہیں جو ان کی افزائشی تحقیق میں بھی کارآمد ہوتی ہے۔

پرواز کےدوران پرندے ہوا سے نمی لیتے ہیں بدن کی چربی سے توانائی حاصل کرتے ہیں۔ اس سفر میں ان کا وزن نصف رہ جاتا ہے اور زمین پر اترنے کے بعد کھاپی کر اس کمی کا ازالہ کرتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امریکی خاتون نے 89 سال کی عمر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی

Next Post

بیٹیوں کی محبت میں باپ نے جنس تبدیل کروالی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

31/12/2025
جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

31/12/2025
90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

27/12/2025
خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

09/12/2025
لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

19/08/2025
برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی

برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی

09/08/2025
Next Post
بیٹیوں کی محبت میں باپ نے جنس تبدیل کروالی

بیٹیوں کی محبت میں باپ نے جنس تبدیل کروالی

اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ علاقے میں مکانات دھنسنے لگے، علاقہ مکینوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی

اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ علاقے میں مکانات دھنسنے لگے، علاقہ مکینوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی

مشتعل بولسونارو کے حامیوں نے سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا، ملک بھر میں تشدد

مشتعل بولسونارو کے حامیوں نے سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا، ملک بھر میں تشدد

2022 ملک کے لیے بڑی کامیابیوں کا سال؛ ہندوستان نے دنیا میں ایک خاص مقام بنایا: مودی

جو ٹرمپ کی شکست کے بعد ہوا وہی برازیل میں ہو رہا ہے : مودی

شوپیاں میں پولیس نے دومنزلہ مکان منسلک کیا

شوپیاں میں پولیس نے دومنزلہ مکان منسلک کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »