• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مخلوط تعلیم کے باعث مسلم لڑکیاں‘ مرتد ہورہی ہیں:ارشد مدنی

مخلوط تعلیم کے باعث مسلم لڑکیاں‘ مرتد ہورہی ہیں:ارشد مدنی

by امت ڈیسک
09/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ مخلوط تعلیم کی وجہ سے مسلم لڑکیاں مرتد ہورہی ہیں۔ اس کی روک تھام کے لئے مزید تعلیمی ادارے کھولے جانے چاہئیں۔

مولانا نے اتوار کے دن کہا کہ ملک میں ارتداد کا تیزی سے پھیلاؤ خطرناک ہے۔ مسلمانوں کے خلاف یہ منظم طریقہ سے شروع ہوا ہے۔ اس کے تحت ہماری لڑکیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رجحان کی روک تھام کے لئے فوری اور موثر اقدامات نہ کئے گئے تو آنے والے دنوں میں صورتِ حال دھماکو ہوجائے گی۔

مخلوط تعلیم کی وجہ سے یہ رجحان زور پکڑرہا ہے اور اسی لئے ہم مخلوط تعلیم کی مخالفت کرتے ہیں۔ میڈیا ہمارے نقطہ ئ نظر کو منفی طریقہ سے پیش کرتا ہے اور شور مچاتا ہے کہ مولانا مدنی لڑکیوں کی تعلیم کے مخالف ہیں جبکہ ہم کوایجوکیشن کے خلاف نہیں‘ گرلز ایجوکیشن کے خلاف نہیں۔

مولانا مدنی نے کہا کہ ہم جو بھی کرسکتے ہیں وہ اب قوم کی فلاح و بہبود اور تعلیمی ترقی کے لئے کرنا چاہئے۔ ملک کی آزادی کے بعد ہم بحیثیت قوم تاریخ کے انتہائی نازک مقام پر کھڑے ہیں۔ ایک طرف ہمیں مختلف مسائل میں الجھایا جارہا ہے اور دوسری طرف معاشی‘ سماجی‘ سیاسی اور تعلیمی ترقی کی راہیں ہم پر بند کی جارہی ہیں۔

اگر ہمیں اس خاموش سازش کو ہرانا اور کامیابی کی معراج پر پہنچنا ہے تو ہمیں اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ تعلیمی ادارے کھولنے ہوں گے۔

مولانا نے کہا کہ قوموں کی تاریخ شاہد ہے کہ تعلیم ہر دور میں ترقی کی کلید (کنجی) رہی ہے لہٰذا ہمیں اپنے بچوں کو نہ صرف اعلیٰ تعلیم کی طرف راغب کرنا چاہئے بلکہ انہیں احساسِ کمتری سے نکال کر مسابقتی امتحانات لکھنے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

اس طرح ہم اپنے خلاف ہر سازش کا کرارا جواب دے سکتے ہیں۔ جمعیت کے قومی عاملہ اجلاس میں ان قانونی کیسس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جو جمعیت کا قانونی سل لڑرہا ہے۔ ان میں آسام میں شہریت قانون کی برقراری اور ملک میں مذہبی مقامات کے تحفظ جیسے اہم کیسس شامل ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راشن کے حوالے سے فیصلہ ناقابل قبول، نظر ثانی کی جائے : مظفر شاہ

Next Post

بمنہ سرینگر میں آگ کی ہولناک واردات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
بمنہ سرینگر میں آگ کی ہولناک واردات

بمنہ سرینگر میں آگ کی ہولناک واردات

وزارت اطلاعات و نشریات نے ٹی وی  چینلوں کو پریشان کن فوٹیج نشر کرنے پر کیا متنبہ

وزارت اطلاعات و نشریات نے ٹی وی چینلوں کو پریشان کن فوٹیج نشر کرنے پر کیا متنبہ

کشمیر کے گاؤں میں 75 سال بعد بجلی پہنچی

کشمیر کے گاؤں میں 75 سال بعد بجلی پہنچی

راجوری میں مشکوک شخص کو دیکھا گیا

راجوری میں مشکوک شخص کو دیکھا گیا

دفعہ 370 کا جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے سے کوئی تعلق نہیں: امیت شاہ

امیت شاہ سے جموں و کشمیر کے بی جے پی لیڈران کی میٹنگ متوقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »