امت نیوز ڈیسک //
جموں:دہلی میں آج رات نو بجے وزیر داخلہ امت شاہ سے جموں کشمیر کے پارٹی لیڈران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کرنے والے ہیں۔ذرائع کے مطابق میٹنگ میں جموں و کشمیر کی تازہ سکیورٹی صورتحال اور سیاسی و دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں جموں و کشمیر بی جے پی صدر رویندر رینا، جموں انچارج کویندر گُپتا اور جموں و کشمیر کے انچارج ترون چُگ اور دیگر بی جے پی لیڈران شامل ہوں گے۔یہ میٹنگ جموں و کشمیر میں حالیہ عسکریت پسند حملوں بالخصوص راجوری واقعہ کے تناظر میں ہو رہی ہے۔
واضح رہے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 28 دسمبر کو دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا تھا۔