(گاندربل) ضلع گاندربل میں واقع سینٹرل یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی موت دم گھوٹنے سے ہوگئ ہے، جبکہ اس کی ایک ساتھی کی حالت مستحکم ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں طالبہ وانی پورہ سالورہ میں ریاض احمد وانی کے گھر میں کرائے کے کمرے میں رہ رہی تھیں جہاں بے ہوشی کی حالت میں ملی۔ دونوں کو فوری طور پر ضلع ہسپتال گاندربل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان میں سے ایک کو مردہ قرار دیا۔ جس کی شناخت شبناز دختر ممتاز احمد خان ساکنہ پونچھ کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے کی شناخت زیان کے نام سے ہوئی جس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق امکان ہے کہ یہ واقعہ دم گھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہوسکتی ہے۔










