• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

راجوری آئی ای ڈی کیس میں تین افراد گرفتار

by امت ڈیسک
25/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
راجوری:جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی ضلع راجوری کے کھیورہ علاقے سے ایک دیسی ساخت دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) کی برآمدگی کے معاملے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لئے گئے تین افراد میں پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے سے ایک اور راجوری ضلع سے دو افراد شامل ہیں۔ یاد رہے کہ 18 جنوری کو علاقے میں حفاظتی اہلکاروں نے ایک آئی ای ڈی کا سراغ لگا کر اسے ناکارہ بنا دیا تھا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس معاملے میں(زیر حراست افراد کے) پاکستان کے زیر انتطام جموں و کشمیر میں موجود عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط بھی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’شبہ ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پار سے ہینڈلرز نے یہ ڈیوائس فراہم کیں ہیں۔‘‘

یاد رہے کہ راجوری قصبہ میں ٹفن میں ایک آئی ای ڈی برآمد ہونے کے بعد ایک کیس درج کیا گیا تھا اور اس میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لیے تحقیقات شروع کی گئی تھی، اور پولیس نے تفتیش کے دوران تین افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ’’پوچھ تاچھ کے دوران حراست میں لئے گئے فراد نے قبول کیا کہ آئی ای ڈیز کی سپلائی ایل او سی کے پار سے عسکریت پسند ہینڈلرز کی طرف سے کی گئی تھی۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ 18 جنوری کے واقعے کے بعد، 22 جنوری کو راجوری کے قریب دسل گاؤں سے دو مزید دیسی ساخت دھماکہ خیز آلات برآمد کیے گئے اور بعد میں انہیں تباہ کر دیا گیا تھا۔ ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے دعویٰ کیا کہ ’’آئی ای ڈی کی بازیابی کا معاملہ تقریباً حل ہو چکا ہے لیکن اس وقت صحیح تفصیلات بتائی نہیں جا سکتیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک تین دیسی ساخت بم برآمد کیے گئے ہیں اور تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سرحدی ضلع راجوری میں یکم اور دو جنوری کو ڈنگری علاقے میں مبینہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ اور بعد ازاں پر اسرار دھماکہ میں کل سات عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔ شہری ہلاکتوں کے بعد حفاظتی اہلکاروں نے صوبہ جموں خاص کر راجوری میں حفاظتی اقدامات میں مزید اضافہ کیا جبکہ گھر گھر تلاشی کارروائی کے ساتھ ساتھ محاصرے بھی کیے گئے، ان ہی محاصروں اور تلاشی کارروائیوں کے دوران راجوری میں دو مقامات پر آئی ای ڈی برآمد کی گئی جسے بم ڈسپوزل اسکواڑ نے تباہ کرکے بڑے حادثوں کو ٹال دیا. ( ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کرس ہپکنز نے نیوزی لینڈ کے 41 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لے لیا

Next Post

سرینگر ضلع میں 65 ہزار نئے ووٹر درج: ڈپٹی کمشنر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
سرینگر ضلع میں 65 ہزار نئے ووٹر درج: ڈپٹی کمشنر

سرینگر ضلع میں 65 ہزار نئے ووٹر درج: ڈپٹی کمشنر

پونچھ میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

پونچھ میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

ساگر کی زوجہ کی جانب سے مبینہ طور تعمیر کی گئی عمارت منہدم

ساگر کی زوجہ کی جانب سے مبینہ طور تعمیر کی گئی عمارت منہدم

جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے لئے نئے چیرمین مقرر

جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے لئے نئے چیرمین مقرر

ایس سی او اجلاس: ہندوستان نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو دی شرکت کی دعوت

ایس سی او اجلاس: ہندوستان نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو دی شرکت کی دعوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »