امت نیوز ڈیسک //
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں حکام نے ہفتے کے روز جاری غیر قانونی اراضی پر قبضہ ہٹانے کی مہم کے دوران سابق وزیر خزانہ حسیب درابو کی طرف سے غیر قانونی طور پر قابض تقریباً 15 کنال اراضی کو واپس لے لیا ہے۔
حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آج ضلع شوپیاں میں تقریباً 100 کنال اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ ہٹایا گیا ہے، جس میں کئی جانی مانی ہستیوں کے نام بھی شامل ہے۔
حکام کے مطابق 100 کنال اراضی میں سے 15 کنال قیمتی اور زرخیز باغات میں سابق وزیر خزانہ حسیب درابو سے بھی ناجائز قبضہ ہٹایا دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ یہ مہم شدومد سے جاری ہے۔









