• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی

امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی

by امت ڈیسک
04/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

واشنگٹن: امریکا میں چین کے غبارے کی موجودگی پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے دورہ چین منسوخ کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فضاؤں میں چین کے مبینہ جاسوس غبارے کی موجودگی کے واقعے کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے امریکی وزیردفاع کا چین کا دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔ وزیردفاع کا دورہ چین پہلے سے طے شدہ تھا۔ امریکی فضائی حدود میں انتہائی بلندی پر چین کے گرم گیس کے غبارے کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق چینی غبارہ حساس علاقے میں جاسوسی کررہا تھا۔ دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ غبارہ چین کا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ غبارہ بنیادی طور پر ایک ائیر شپ ہے جو موسم سے متعلق تحقیق کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ چینی ترجمان کے مطابق ائیر شپ طے شدہ راستے سے بھٹک کرغیر ارادی طور پر امریکی فضائی حدود میں داخل ہوئی جس پر افسوس ہے۔ اس معاملے پر امریکا سے بات چیت جاری رکھیں گے۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بدھ کے روز شمال مغربی ریاست مونٹانا کے اوپر غبارہ دکھائی دیا تھا۔ اس علاقے میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ اور دیکھ بھال کرنے والے ایئر فورس کے تین مراکز میں سےایک واقع ہے۔ غبارے کی موجودگی پر مونٹانا کے بلنگز ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک کو مختصر عرصے کے لیے روک دیا گیا تھا اورغبارے کا کھوج لگانے کے لیے امریکی جنگی طیاروں کو بھیجا گیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا

Next Post

’شراب نہیں دودھ پیو‘! بی جے پی رکن پارلمنٹ نے بار کے آگے گائے باندھ دی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
’شراب نہیں دودھ پیو‘! بی جے پی رکن پارلمنٹ نے بار کے آگے گائے باندھ دی

’شراب نہیں دودھ پیو‘! بی جے پی رکن پارلمنٹ نے بار کے آگے گائے باندھ دی

والد کو موبائل دینا مہنگا پڑ گیا، 6 سالہ بیٹے نے ڈھائی لاکھ کا کھانا آرڈر کردیا

والد کو موبائل دینا مہنگا پڑ گیا، 6 سالہ بیٹے نے ڈھائی لاکھ کا کھانا آرڈر کردیا

منوج سنہا کا کشمیری پنڈتوں سے متعلق راہل گاندھی کے خط پر جوابی حملہ

منوج سنہا کا کشمیری پنڈتوں سے متعلق راہل گاندھی کے خط پر جوابی حملہ

کشمیری پنڈت ملازمین کی تنخواہیں واگزار کرنےکی ہدایت

کشمیری پنڈت ملازمین کی تنخواہیں واگزار کرنےکی ہدایت

مہجور نگر سرینگر میں انسداد تجاوزات مہم ،غریبوں پر چلا بلڈوزر

مہجور نگر سرینگر میں انسداد تجاوزات مہم ،غریبوں پر چلا بلڈوزر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »