امت نیوز ڈیسک //
بانہال کے گنڈعد لکوٹ علاقے میں ایک لاوارث کار سے
خشخاش (پوست) کے تین تھیلے برآمد ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ اگنیز کار زیر نمبر 7398-JK08M کو ہفتہ دیر رات ریلوے چوک بانہال پر پولیس اور فوج کی جانب سے ایک ناکے پر رکنے کا اشار ودیا گیا تھا لیکن ڈرائیور نے ایسا نہیں کیا اور ناکہ سے فرار ہو کر اپنی گاڑی گنڈ بانہال کے قریب مشکوک حالت میں کھڑی کر دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ فوج سے بم ڈسپوزل اور ڈاگ سکواڈ کو طلب کر کے گاڑی کی تلاشی لی گئی۔
بعد ازاں پولیس نے کار کا شیشہ توڑ کر اس کے اندر سے فکی کے 3 تھیلے (55کلو گرام) برآمد کئے۔
انہوں نے بتایا کہ کا ڈرائیور کٹھوعہ کا رہنے والا ہے جو تاحال فرار ہے۔ پولیس نے اس سلسلے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔











