امت نیوز ڈیسک //
ضلع گاندربل کے سونمرگ علاقے میں منگل کے روز زیر تعمیر ٹنل کے قریب ایک حادثے میں ڈرائیور کی موت واقع ہوئی۔
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزکورہ ڈرائیور اپنی گاڈی سے زیر تعمیر ٹنل کے لئے لوہا اتار رہا تھا تو اس دوران اچانک لوہے کی ٹکر سے وہ بےہوش ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو فوری طور پر بے ہوشی کی حالت میں نزدیکی اسپتال کنگن پہچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دیا۔
ادھر پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے متوفی کی شناخت "بلویندر سنگھ” کے بطور کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی نسبت سے رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات کردی گئی ہے۔








