امت نیوز ڈیسک //
سرینگر / وادی کشمیر میں بدھ کے روز سرکاری اعلان کے مطابق کالجوں میں درس و تدریس کا کام شروع ہوا۔ یو این آئی نامہ نگار کے مطابق وادی کشمیر میں بدھ کے روز سر کاری اعلان کے مطابق سرمائی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے (کالج ) پچاس روز کے بعد کھل گئے۔ مختلف النوع رنگوں کے شگوفوں سے جہاں کالجوں میں بہار نو کی فضا کھل گئی وہیں اساتذہ کے چھروں پر بھی مسکراہٹ کے گلستان کھلتے ہوئے دیکھے گئے۔
بدھ کی صبح کو یہی طلبا کو رنگ برنگی در دیوں میں ملبوس اور صاف و شفاف جوتے پہنے طلبا کو قطار در قطار سڑکوں پر چلتے ہوئے اور میں اسٹاپوں پر اپنے والدین کے ہمراہ اسکول بس کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایک والد نے یو این آئی اردو کو جتایا کہ وادی میں کالج 50 دنوں کے بعد کھل رہے ہیں، طلبہ وطالبات آج کالج جارہے ہیں اس سے دلی سکون اور روحانی تسکین مل رہی ہے۔
مقتدی مهدی نامی ایک طالب علم نے بتایا کہ بڑے دنوں کے بعد آج اپنے اساتذہ اور دوسرے ہم جماعتوں کے ساتھ ملاقات ہو گی۔ انہوں نے کہا، میں بہت ہی خوشی محسوس کر رہا ہوں، امسال موسم سرما بہت ہی تیز تھا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا تھا، آج کئی ماہ کے بعد اپنے اساتذہ کرام اور دوسرے ہم جماعتوں کے ساتھ ملاقات ہو گی اور تعلیمی سرگرمیاں بھی بحال ہونگی۔










