امت نیوز ڈیسک //
سرینگر کے سنگم علاقے میں منگل کے روز ایک سڑک حادثے میں 6 سالہ معصوم بچی لقمہ اجل بن گئ۔
پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر ایک معصوم بچی شدید زخمی ہوئی جس کو علاج معالجہ کے لئے جے وی سی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
انہوں نے مرنے والی بچی کی شناخت 6 سالہ الیزا فردوس ساکن ٹاکنواری سرینگر کے بطور کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔









