(جموں) جموں پولیس نے شہر کے مضافاتی علاقہ جھجر کوٹلی میں کروڑوں روپیے مالیت کی مشتبہ ہیروئن ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سری نگر سے جموں آرہی ایک ٹرک کو روکا۔ انہوں نے بتایا کہ چیکنگ کی دوران ٹرک سے کچھ پاکٹس بر آمد کئے گئے جن میں غالباً ہیروئن بھری ہوئی تھی۔











