(سرینگر) آئندہ 2022-23 کے بجٹ کے لیے مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے لیے اپنا خزانہ کھولے گی۔ سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کیلئے مرکزی سرکار ایک خصوصی بیجٹ کا اعلان کرنے والی ہے جس میں سیلف ایمپلائمنٹ، یوتھ، انفراسٹرکچر، بجلی ،صحت، تعلیم، انڈسٹری جیسے اہم شعبوں پر توجہ دی جارہی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ بجٹ کی پیشگی تیاری کے لیے لیفٹیننٹ گورنر سمیت دیگر سینئر افسران جلد ہی دہلی جائیں گے اور وزیر خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بات چیت کریں گے۔ اپنے جموں دورے کے دوران مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اس ضمن میں اشارہ دیا ہے۔ ریاست کا اگلا بجٹ اقتصادی سرگرمیوں پر مرکوز رہے گا۔ نئے صنعتی پیکج کے پیش نظر صنعت کو زیادہ حصہ ملنے کی امید ہے۔ ادھر بجٹ کی پیشگی تیاری کے لیے لیفٹیننٹ گورنر سمیت دیگر سینئر افسران جلد ہی دہلی جائیں گے اور وزیر خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بات چیت کریں گے۔ جموں و کشمیر کے 2022-23 کے بجٹ کے لیے تمام محکموں سے تخمینہ شدہ بجٹ کو یکجا کیا جا رہا ہے۔ محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اٹل ڈولو نے اس بارے میں کہا ہےکہ بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔ مستقبل میں دہلی میں بجٹ سے متعلق بحث کی تجویز ہے۔ اس میں معاشی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ توقع ہے کہ جموں و کشمیر کے لیے پچھلے تمام سالوں سے زیادہ بڑے بجٹ کا اعلان کیا جائے گا۔