امت نیوز ڈیسک //
جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے میونسپل علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف ہفتہ کو جموں بند کی کال دی ہے۔
جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ارون گپتا نے کہا ہے کہ جموں کے لوگ ہم سے سوالیہ انداز میں کہتے ہے کہ ہم پراپرٹی ٹیکس پر خاموش کیوں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ انتظامیہ بیدار ہو گی اور نمائندوں سے مشاورت کرے گی، تاہم ایسا لگتا ہے کہ حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔
انہوں نے پراپرٹی ٹیکس کی مخالفت میں ہفتہ کو جموں میں مکمل بند کی کال دے کر کہا ہے کہ جموں میں ہفتے کے روز تمام بازار بند رہیں گے۔









