• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result

پنتھیال میں ٹی5 ٹنل کا ایک حصہ گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بحال

by امت ڈیسک
16/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
رامبن: جموں و کشمیر کے رامبن اور بانہال کے درمیان پنتھیال میں T5 ٹنل کا ایک حصہ گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ ٹنل کی تعمیر کرنے والی کمپنی نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) کی جانب سے بتایا گیا کہ پنتھیال میں یکطرفہ ٹنل T5 کو آج تجرباتی طور پر گاڑیوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ ٹنل پر کام کرنے والے انجئنرز کا کہنا ہے کہ کل شام تک ٹنل پر تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا تھا اور آج دوپہر تین بجکر 15 منٹ پر ٹنل کو دو طرفہ گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تجرباتی وقت گزر جانے کے بعد ٹنل کو مکمل طور پر گاڑیوں کی آمد ورفت کے لئے بحال کیا جائے گا۔اس ٹنل سے پنتھیال کے مقام پر مٹی کے تودے اور پھتر کھسکنے سے مسافروں کو نجات ملے گی اور مسافر اسی ٹنل سے پنتھیال کو بائے پاس کرسکتے ہیں۔ کمپنی کے عہداروں نے کہا کہ ٹنل تک اپروچ روڈ اور دیگر متعلقہ کام مکمل ہونے کے ساتھ ہی آج اسے کھول دیا گیا۔ این ایچ اے آئی کے انجینئرز نے بتایا کہ ٹنل کے اندر لائٹ اور آگ بجھانے کے سامان نصب کرنے کے بعد ٹنل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن مسرت اسلام نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹنل شروع ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب عوام کو پریشانیوں سے نجات ملے گی۔بتادیں کہ فروری میں چیف سکریٹری ارون کمار مہتا نے ٹنل پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے این ایچ اے آئی کو ہدایت دی تھی کہ وہ ہائی وے کے پنتھیال حصے پر ٹی5 ٹنل کو 15 مارچ تک، جیسوال پل کو 31 مارچ تک کھولنے کے لیے کوشش کریں۔ رامبن فلائی اوور اور بانہال بائی پاس کی لین 15 اپریل تک شروع کرنے کی ہدایت دی گئی، جس کے کے بعد 15 مارچ تک ہائی وے پر ہر ہفتے ٹریفک ڈرائی ڈے مقرر کیا گیا جس کی وجہ سے کام کرنے والے عملے کو گاڑیان بند رہنے کی وجہ سے کام کرنے میں آسانی ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) رامبن مسرت اسلام، جو کہ رامبن ضلع میں ناشری اور بانہال کے درمیان NHAI کے چار لین پراجیکٹ کے 66 کلومیٹر طویل حصے سمیت قومی پروجیکٹوں کے جاری کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں، نے کہا کہ پنتھیال کئی دہائیوں سے سڑک پر تودے گرنے سے سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تاہم اب ٹنل کو شروع کرنے سے ان کا سفر آسان ہوگا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہم بس جموں و کشمیر میں عوامی حکومت چاہتے ہیں”، فاروق عبداللہ

Next Post

سویہ بگ بڈگام دردناک واقعہ ؛ جہاں انسانیت کا جنازہ نکلا۔۔۔

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
سویہ بگ بڈگام دردناک واقعہ ؛ جہاں انسانیت کا جنازہ نکلا۔۔۔

سویہ بگ بڈگام دردناک واقعہ ؛ جہاں انسانیت کا جنازہ نکلا۔۔۔

جموں وکشمیر : نوجوان نسل میں اُردو کُتب بینی کا گھٹتا رحجان

جموں وکشمیر : نوجوان نسل میں اُردو کُتب بینی کا گھٹتا رحجان

سویہ بگ بڈگام کی عارفہ کا بہیمانہ قتل؛ کیا پیرواری کی فضائے روحانی مسموم ہوچکی ہےیا ابھی تک اس کے بچنے کی کوئی امیدباقی ہے؟

سویہ بگ بڈگام کی عارفہ کا بہیمانہ قتل؛ کیا پیرواری کی فضائے روحانی مسموم ہوچکی ہےیا ابھی تک اس کے بچنے کی کوئی امیدباقی ہے؟

سرینگر میں فرضی ڈائریکٹر پی ایم او گرفتار

سرینگر میں فرضی ڈائریکٹر پی ایم او گرفتار

بڈگام میں 55 سالہ خاتون پر آوارہ کتوں کا حملہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

بڈگام میں 55 سالہ خاتون پر آوارہ کتوں کا حملہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »