• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
فارنسک ٹیم نے کی کرائم سین کی جانچ، نمونے جمع

فارنسک ٹیم نے کی کرائم سین کی جانچ، نمونے جمع

by امت ڈیسک
18/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بڈگام (جموں و کشمیر) :ڈائریکٹوریٹ آف فارنسک سائنسز، جموں و کشمیر، کی ایک ٹیم نے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کا دورہ کیا اور حادثہ کی جگہ کا معائنہ کرنے کے علاوہ ثبوتوں کو جمع کیا۔ فارنسک ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر، ایف ایس ایل، سرینگر، ایک ڈی این اے ماہر، ایک سائبر ماہر اور فنگر پرنٹ کے ماہر بھی شامل تھے۔

بڈگام ضلع میں ہوئے ایک خاتون کے قتل کے معاملہ کی باریک بینی سے چھان بین کی غرض سے بڈگام پولیس کے ہمراہ فارنسک ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا اور جاے وقوعہ سے مختلف سیمپلز جمع کیے۔ ذرائع کے مطابق فارنسیک ٹیم نے موقع سے مقتولہ کے بالوں کے نمونے بر آمد کیے ہیں جبکہ اس کے علاوہ دو مقامات پر موجود خون کے دھبوں کا بھی نمونہ جمع کیا گیا۔ماہرین کی جانب سے جمع کیے گئے نمونے پولیس ٹیم کے سپرد کیے گئے جنہیں تحویل کے سلسلے کے بعد فارنسک معائنے کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ فارنسک عمل کو محفوظ رکھنے کے لیے پوری جانچ کے دوران عکس بندی بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ضلع بڈگام میں قتل کا ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون کے جسم کے کئی ٹکڑے برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ خاتون کا قتل کرنے کے بعد لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے اسکے جسم کے ٹکڑے کیے گئے۔ اس واقعہ کی خبر منظر عام پر آتے ہی علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی جبکہ احتجاج کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔

پولیس نے اس ضمن میں فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے معاملہ درج کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ سماجی، سیاسی اور مذہبی تنظیموں نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور قاتل کو سخت سزا دیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انتظامیہ کی جانب سے اس حوالہ سے مزید چھان بین کے لیے فارنسک ٹیم کو بھی طلب کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اونتی پورہ حادثے پر لیفٹنٹ گورنر کا اظہار دکھ ، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی

Next Post

جموں و کشمیر میں موجودہ حکومت لوگوں کیلئے نہیں بلکہ پی ایم او کو خوش کرنے کیلئے:عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں موجودہ حکومت لوگوں کیلئے نہیں بلکہ پی ایم او کو خوش کرنے کیلئے:عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں موجودہ حکومت لوگوں کیلئے نہیں بلکہ پی ایم او کو خوش کرنے کیلئے:عمر عبداللہ

کشمیر کے حساس علاقوں میں زیڈ پلس سکیورٹی کے ساتھ گھومنے والے شخص کے سلسلے میں حکومت وضاحت دے

کشمیر کے حساس علاقوں میں زیڈ پلس سکیورٹی کے ساتھ گھومنے والے شخص کے سلسلے میں حکومت وضاحت دے

لفٹینٹ گورنر نے نئے تعمیر شدہ درگا بھون کو شری ماتا ویشنو دیوی کے یاتریوں وقف کیا

لفٹینٹ گورنر نے نئے تعمیر شدہ درگا بھون کو شری ماتا ویشنو دیوی کے یاتریوں وقف کیا

بارہمولہ میں پولیس نے غیر قانونی لکڑی کی ضبط، 3 گرفتار

بارہمولہ میں پولیس نے غیر قانونی لکڑی کی ضبط، 3 گرفتار

مقتول دوشیزہ کی تصویر اور ویڈیو اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے: ڈی ایل ایس اے بڈگام

مقتول دوشیزہ کی تصویر اور ویڈیو اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے: ڈی ایل ایس اے بڈگام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »