• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مقتول دوشیزہ کی تصویر اور ویڈیو اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے: ڈی ایل ایس اے بڈگام

مقتول دوشیزہ کی تصویر اور ویڈیو اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے: ڈی ایل ایس اے بڈگام

by امت ڈیسک
18/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بڈگام:ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بڈگام نے ہفتہ کے روز پولیس کو ہدایت دی کہ وہ ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں جنہوں نے ضلع میںقتل کی گئی دوشیزہ کے ویڈیوز اور تصاویر سماجی رابطہ کی ویب سائٹس اور دوسرے پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کیں ہیں۔ ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی بڈگام نے ایک حکم نامے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بڈگام کو ان افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی ہے، جنہوں نے مقتول کی تصاویر اور ویڈیوز مختلف ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیں ہیں اور بعد میں ان وڈیوز کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹوں پر وائرل کیا گیا۔

مقتول دوشیزہ کی تصویر اور ویڈیو اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے،ڈی ایل ایس اے بڈگامحکم نامے کے مطابق "یہ دیکھا گیا کہ میڈیا اور عام لوگوں سوئیہ بگ میں پیش آئے واقعے کے ویڈیوز اور مقتول خاتون کے تصاویر سماجی رابطہ سائٹوں پر وائرل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پوسٹ مارٹم کی ویڈیوز بھی متعدد افراد نے اپ لوڈ کیے، جس سے متاثرہ اور اس کے اہل خانہ کی رازداری کے حق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔” حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہا کہ ایسا کرنا قانون کی خلاف وزری ہے۔ اس لیے میڈیا اور عام لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ متاثرہ کی شناخت ظاہر کرنا اور اس کی تصاویر کو فوری طور پر گردش کرنا بند کریں، ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بڈگام نے ایس ایس پی بڈگام کو ہدایت دی کہ وہ ان افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کریں جنہوں نے متاثرہ کی تصویروں اور ویڈیوز کو اپ لوڈ اور سرکولیٹ کیے ہیں۔ اس کے علاوہ اسپیشل موبائل مجسٹریٹ بڈگام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ سوشل میڈیا ایجنسیوں کو ہدایت دیں کہ وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے متاثرہ کی تصاویر اور ویڈیوز ہٹا دیں اور ایسے خلاف ورزی کرنے والوں کے اکاؤنٹس کو بھی بلاک کر دیں۔ واضح رہے کہ آج ڈائریکٹوریٹ آف فارنسک سائنسز، جموں و کشمیر، کی ایک ٹیم نے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کا دورہ کیا اور حادثہ کی جگہ کا معائنہ کرنے کے علاوہ ثبوتوں کو جمع کیا۔ فارنسک ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر، ایف ایس ایل، سرینگر، ایک ڈی این اے ماہر، ایک سائبر ماہر اور فنگر پرنٹ کے ماہر بھی شامل تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ضلع بڈگام میں قتل کا ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون کے جسم کے کئی ٹکڑے برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ خاتون کا قتل کرنے کے بعد لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے اسکے جسم کے ٹکڑے کیے گئے۔ اس واقعہ کی خبر منظر عام پر آتے ہی علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی جبکہ احتجاج کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔ پولیس نے اس ضمن میں فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے معاملہ درج کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ سماجی، سیاسی اور مذہبی تنظیموں نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور قاتل کو سخت سزا دیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انتظامیہ کی جانب سے اس حوالہ سے مزید چھان بین کے لیے فارنسک ٹیم کو بھی طلب کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں پولیس نے غیر قانونی لکڑی کی ضبط، 3 گرفتار

Next Post

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

کٹھوعہ میں ہیڈ کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے گرفتار:  سی بی آئی

کٹھوعہ میں ہیڈ کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے گرفتار: سی بی آئی

لاہور قلندرز نے دوسری بار پی ایس ایل کا خطاب اپنے نام کیا

لاہور قلندرز نے دوسری بار پی ایس ایل کا خطاب اپنے نام کیا

امارگروپ کے تعاون سے کشمیر میں تجارتی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا

امارگروپ کے تعاون سے کشمیر میں تجارتی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا

گجرات کے شہری کو سیکورٹی فراہم کرنا کوئی انٹیلی جنس ناکامی نہیں بلکہ ایک غلطی ، تحقیقات جاری: اے ڈجی جی پی

گجرات کے شہری کو سیکورٹی فراہم کرنا کوئی انٹیلی جنس ناکامی نہیں بلکہ ایک غلطی ، تحقیقات جاری: اے ڈجی جی پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »