امت نیوز ڈیسک //
ضلع پونچھ میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب تین لڑکیوں نے دریا میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا تو اس دوران فوری طور بچاؤ کاروائی شروع کی گئی اور تینیوں لڑکیوں کو بازیاب کر کے اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ایک لڑکی ہلاک جبکہ دو دیگر لڑکیوں کا علاج معالجہ جاری تھا۔
جموں کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کل شام پونچھ کے شیر کشمیر پُل کے پر ہوا جب تین چچیرے بہنوں نے پُل سے نیچے دریا میں چھلانگ لگائی جس دوران ایک لڑکی کی موت ہوئی جبکہ دو دیگر اسپتال میں زیر علاج ہے۔
دری اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت تفتیش شروع کردی ہیں۔







