• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
محکمہ بجلی نے صارفین پر بجلی گراتے ہوئے پوری وادی میں اندھیرا قائم کیا

فائل فوٹو

سرد لہر کے باوجود شہر سمیت شما ل و جنوب میں بجلی کی آنکھ مچولی سے ہاہا کار

شام ہوتے ہی ہر سو گھپ اندھیرا چھا جاتا ہے، لوگوں میں محکمہ بجلی کے خلاف شدید غم و غصہ

by امت ڈیسک
06/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) شدت کی سردی کے باوجود شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں بجلی کی آنکھ مچولی سے ہاہا کار مچی ہوئی ہے اور شام ہوتے ہی ہر سو گھپ اندھیرا چھا جاتا ہے جس سے لوگوں میں محکمہ بجلی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ جبکہ حکومت اور محکمہ بجلی کی طرف سے اضافی بجلی حاصل کرنے کے دعوؤں کے برعکس بھی عوام کے مشکلات میں روز افزوں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ادھر مختلف امتحانات میں شامل ہو رہے طلاب نے بجلی کی عدم دستیابی کو لیکر محکمہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کے مستبقل کو تاریک بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ وادی کشمیر میں ان دنوں میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے جہاں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں مختلف جماعتوں کے امتحانات میں شامل ہو رہے امید واروں بجلی کی آنکھ مچولی سے ذہنی تناؤ میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ وادی کے شمال وجنوب سے دن بھر موصولہ فون کالز میں صارفین نے بتایا کہ موسم سرما شروع ہونے کے ساتھ ہی بجلی کی ابتر صورتحال نے کڑا رخ اختیار کیا ہے اور بار بار بجلی کی آنکھ مچولی سے سب سے زیادہ مشکلات طلباءکو اٹھانے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ باقاعدگی کے ساتھ بجلی فیس بھی ادا کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود صورتحال کو تبدیل نہیں کیا جاتا اور مقامی لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی ملازمین صرف فیس حاصل کرنے کے وقت دکھائی دیتے ہیں اور بعد میں غائب ہو جاتے ہیں جبکہ ہر سال کی طرح امسال بھی وادی میں بجلی کا کوئی شیڈول نہیں ہے۔ صارفین نے کہا کہ چوری چھپے راتوں رات بجلی کے شیڈول تبدیل کئے جاتے ہیں اور اگرچہ مقامی روزناموں میں بلند بانگ دعوے کئے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر انہیں عملایا نہیں جاتا ہے جس کے نتیجے میں صارفین بجلی سپلائی کی بار بار عدم دستیابی سے تنگ آکر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس سے اچھا تھا کہ اگر بجلی ہوتی ہی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے باوجود بھی محکمہ کے افسران پر کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے اور صارفین کے مشکلات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔ اس صورتحال پر عوامی حلقوں نے محکمہ بجلی کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے سوال کیا ہے کہ سردیاں روع ہونے کے ساتھ حکومت اور بیرو کریٹ جموں میں خیمہ زن ہوتے ہیں اور وادی کے عوام کو سر راہ چھوڈا جاتا ہے۔ صارفین نے کہا کہ وادی کی بجلی سے پورے ملک کو روشن کیا جاتا ہے لیکن خود یہاں سردیوں میں بجلی میسر نہیں رہتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر موسم خزاں میں صوبہ جموں بجلی سے چمک اٹھتا ہے تو وادی میں بجلی مہیا کیوں نہیں رہتی جہاں سردیوں میں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے فوری طور پر بجلی کی صورتحال میں بہتری لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگریہ صورتحال جاری رہی تو وادی کے طول و ارض میں محکمہ کے خلاف احتجاجی مہم چھیڑ دی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پی ڈی ڈی کے اعلیٰ حکام پر عائد ہوگی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران حسنین مسعودی کی تقریر

Next Post

چھانہ پورہ میں قائم طبی سینٹر میں شام کے اوقات ڈاکٹروں کی عدم موجودگی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
چھانہ پورہ میں قائم طبی سینٹر میں شام کے اوقات ڈاکٹروں کی عدم موجودگی

چھانہ پورہ میں قائم طبی سینٹر میں شام کے اوقات ڈاکٹروں کی عدم موجودگی

ضلع بڈگام سے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا: پولیس کا دعویٰ

سوپور میں سرگرم عسکریت پسند اور اس کا معاون گرفتار

این آئی اے نے پونچھ کے نوجوان کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کیا

این آئی اے نے پونچھ کے نوجوان کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کیا

جے اینڈ کے اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن  نے جے سی پبلشرز کی کتاب کو نصاب سے خارج کیا

جے اینڈ کے اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جے سی پبلشرز کی کتاب کو نصاب سے خارج کیا

جموں و کشمیر میں زمینی صورتحال بہتر، عوام کی مدد سے عسکریت پسندوں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری: جنرل راﺅت

چین ہو یا پاکستان ،سرحدوں پر کسی بھی صورتحال کا مقابلہ اور چیلنج کا مقابلے کرنے کیلئے تیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »