(نئی دہلی) سرحدوں پر چین اور پاکستانی کی پر کارروائی کا بھر پور انداز میں جواب دینے کیلئے تیار ہے، کی بات کرتے ہوئے چیف آف ڈفنس اسٹاف جنرل بیپن راوت نے کہا ہے کہ موجودہ موسم لائن آف کنٹرول پر دراندازی کےلئے موزون ہے تاہم فوج کسی بھی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کےلئے تیار ہے اور کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے اہل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مشرقی لداخ میں بھی بھارتی فوج چین کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے متحرک اور چوکس ہے اور ملک کو یقین دلانا چاہتے ہیںکہ ہماری سالمیت اور سیکورٹی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بیپن روات نے ایک انگریزی خبر رساں چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پر قابو میں اور بہتر ہے تاہم خفیہ اطلاعات ہے کہ سرحدوں پر دراندازی کی کوششیں بڑھ جائیں گی کیوں کہ پہاڑی علاقوں میں اس وقت جو موسمی صورتحال ہے وہ دراندازی کےلئے موزون ہے تاہم سیکورٹی ایجنسیاں دراندازی کی کسی بھی حرکت کوناکام بنانے کے اہل ہیں اور اس طرح کی کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم اس بات کے وعدہ بند ہے کہ سرحدوں پر کسی طرح کی دراندازی کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اگرچہ سرحدوں پر کشیدگی بنی ہوئی ہے تاہم ہمارے جوان اس کا بہاردی کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کسی بھی طرح کے خطرے سے نمٹنے کےلئے تیار رہتے ہیں ۔