(شوپیان) شوپیان ضلع میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم آرائی کے دوران تین نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے چک چولند امام صاحب علاقے کو آج صبح چار بجے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا اور تلاشی آپریشن کے دوران ایک رہائشی مکان میں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہوا تھا ۔ پولیس کے ایک بیان کے مطابق تصادم آرائی کے دوران تین نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں انکاؤنٹر اختتام پزیر ہوا ہے۔ تینوں عسکریت پسندوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔










