(سرینگر) وادی کشمیر میں فوج کی جانب سے گزشتہ روز بالائی علاقوں میں ایک فوجی مشق کی گئی۔ چنار کورپس کے ایک بیان کے مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھارتی فوج نے بھارتی فضائیہ اور نیوی سے وابستہ فوجیوں کے ہمراہ ہیلی کاپٹر سے چلنے والی مشق کا مظاہرہ کیا جو تینوں دفاعی تنظیموں کی ایک سہ فریقی اور مشترکہ مشق تھی۔
مشق کا منصوبہ یہ تھا کہ فضائی دفاع اور الیکٹرانک وارفیئر آپریٹنگ ماحول میں دشمن کی صفوں کے پیچھے حکمت عملی کے ساتھ ٹاسک فورس کو داخل کرنے کی تربیت حاصل کرنا تھا۔ بیان کے مطابق یہ مشن کافی کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا اور اس مشق میں بھارتی افواج کو کافی کامیابی حاصل ہوئی۔ اس مشق کے دوران ہیلی کاپٹر نے 9000 فٹ سے زیادہ بلندی پر برف پوش علاقے میں کام کرنے والی ٹاسک فورس کو ڈراپ کیا۔ ہیلی بورن ٹاسک فورس میں انفنٹری، اسپیشل فورسز اور انڈین نیوی کے مارکوس کے دستے شامل تھے۔ ہیلی ڈراپ مشق میں بھارتی فوج اور بھارتی فضائیہ کے مکمل نقل و حمل کی تربیت دی گئی۔