(کپواڑہ) شمالی کشمیر کے دور اُفتادہ علاقے کرناہ ٹنگڈار میں جمعے کی شام کو ٹاٹا سومو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں سات مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ’ٹاٹا سومو زیر نمبر JK05B 8353 جو کہ ٹنگڈار سے چوکی بل کی طرف جا رہی تھی کہ راستے میں ہی اُس کو حادثہ پیش آیا جس وجہ سے سات مسافر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا‘۔ زخمیوں کی شناخت محمد سعید ولد غلام جیلانی، مسرت بیگم زوجہ محمد سعید، آفاق احمد ولد محمد سعید، ابصار احمد ولد محمد سعید، فیض بانو دختر محمد سعید ساکنان ابکوٹ اور نسیمہ بیگم زوجہ محمد مقبول اور محمد مقبول خان ولد صیف خان ساکنان چوکی بل کے بطور ہوئی ہے۔











