• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
این آئی اے نے وحید پرہ کو امریکہ جانے کی  اجازت نہیں دی

این آئی اے نے وحید پرہ کو امریکہ جانے کی اجازت نہیں دی

by امت ڈیسک
14/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے نوجوان لیڈر وحید الرحمٰن پرہ نے ییل یونیورسٹی میں تین ماہ کے پیس فیلو شپ پروگرام میں داخلہ لینے کے لیے امریکہ جانے کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی جس کو آج نیشنل انویسٹگیشن ایجنسی (این آئی اے) ایکٹ کے تحت نامزد سرینگر کی ایک خصوصی عدالت نے مسترد کر دیا۔عدالت نے کہا کہ پرہ پر مقامی اور غیر ملکی عسکریت پسندوں کے ساتھ مضبوط تعلقات کے علاوہ عسکریت پسند تنظیموں اور سرگرمیوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد ہے۔ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ پرہ پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی بہت سی دفعات کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے جن پر ملزم کوسزائے موت اور عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔این آئی اے عدالت کے خصوصی جج سندیپ گنڈوترا نے پرہ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ ’’اگر عرضی گزار کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے تو خدشہ ہے کہ وہ بھارت چھوڑ کر اپنے خلاف ثبوت جمع کرنے میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔‘‘ عدالت نے اپنے حکمنامے میں مزید کہا ہے کہ ’’نہ صرف اس معاملے کی سماعت میں رکاوٹ آئے گی بلکہ درخواست گزار کے ملک سے فرار ہونے اور امریکہ میں بیٹھ کر وہ شواہد جمع کرنے میں خلل ڈالنے کی کوشش کر سکتا ہے۔‘‘جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ نے 25 مئی 2022 کو متعدد پابندیاں عائد کرتے ہوئے پرہ کی ضمانت منظور کی تھی۔ ان میں سے ایک شرط یہ بھی تھی کہ وہ ٹرائل کورٹ کی پیشگی منظوری کے بغیر جموں و کشمیر سے باہر نہیں جا سکتے۔ مزید برآں، پرہ سے اپنا پاسپورٹ تفتیشی افسر کے سپرد کرنے کو بھی کہا گیا تھا۔ ان پابندیوں کی وجہ سے، پرہ نے این آئی اے عدالت سے ملک سے باہر جانے اور پاسپورٹ ریلیز کیے جانے کی درخواست کی۔ انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ انہیں ییل پیس فیلوشپ، 2023 – جو ستمبر سے نومبر تک جاری رہے گی – کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

وحیدالرحمان پرہ کی ضمانت منظوردرخواست پر پبلک پراسیکیوٹر (پی پی) کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا، جن کا کہنا تھا کہ ’’فیلو شپ پرہ کے خلاف تحقیقات اور ٹرائل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش تھی۔ اور یو اے پی اے کی دفعہ 51 نے پرہ کو روانگی کی اجازت دینے سے منع کیا ہے کیونکہ اس کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ہے۔‘‘ پاسپورٹ کو کب تک ضبط کیا جا سکتا ہے اور کب ریلیز، یہ ٹرائل کورٹ کی صوابدید پر منحصر ہے اس کے فیصلہ کا اختیار بھی ٹرائل کورٹ کے پاس ہی ہے جو کیس کے مخصوص حقائق اور حالات پر منحصر ہے۔ تاہم، عدالت نے اس خدشے کی وجہ سے پرہ کی درخواست کو مسترد کر دیا کہ ’’اس کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیے جانے سے اس کے خلاف تحقیقات اور مقدمے کی کارروائی میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

درخشاں اندرابی جیسوں کا انتخابات کے بعد نام و نشان نہیں ملے گا:عمر عبداللہ

Next Post

سری نگر میں دو نابالغ طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں استاد کے خلاف مقدمہ درج: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
Next Post
سری نگر میں دو نابالغ طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں استاد کے خلاف مقدمہ درج: پولیس

سری نگر میں دو نابالغ طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں استاد کے خلاف مقدمہ درج: پولیس

غلام نبی آزاد نے اپنی سوانح عمری میں کانگریس پر کئی سنگین سوالات اٹھائے

جموں کشمیر میں انتخابات منعقد کیوں نہیں کرائے جا ریے: آزاد

بڈگام میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پولیس کی فائرنگ

بڈگام میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پولیس کی فائرنگ

پولیس نے عدالت میں تین عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

پولیس نے عدالت میں تین عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

راجوری سڑک حادثے میں دو خواتین لقمہ اجل ، بچے سمیت تین دیگر زخمی

راجوری سڑک حادثے میں دو خواتین لقمہ اجل ، بچے سمیت تین دیگر زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »