• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگر نیشنل کانفرنس کمزور نہ ہوتی تو 5اگست ممکن نہ تھا:عمر عبداللہ

اگر نیشنل کانفرنس کمزور نہ ہوتی تو 5اگست ممکن نہ تھا:عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
22/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بدھ کے روز کہا کہ ’’یہ ایک کڑوی سچائی ہے کہ اگر نیشنل کانفرنس کمزور نہیں ہوئی ہوتی تو 5 اگست 2019 ممکن نہیں ہو پاتا۔‘‘ انہوں نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’دلی والوں نے کب نیشنل کانفرنس کو کمزور کرنے کی کوششیں نہیں کی؟1953سے لیکر آج تک لگاتار مرکز کی یہی کوشش رہی کہ یہ جماعت کیسے مٹ جائے! لیکن معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ کا کیا کرم ہے کہ لاکھ کوششوں اور سازشوں کے باوجود بھی نیشنل کانفرنس کا ہل کا نشان یہاں کے لوگوں کے دل میں بسا ہوا ہے۔‘‘

ان باتوں کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ نے بدھ کو درنگ، ٹنگمرگ میں پارٹی کے شمالی زون کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت اور عوام کے درمیان جو رابطہ ہونا چاہئے، جموں وکشمیر میں اس وقت اُس رابطے کا فقدان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومتی سطح پر ایسے فیصلے لئے جا رہے ہیں جن سے لوگوں کی ناراضگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، پھر چاہے وہ راشن کو لیکر ہو، اسمارٹ میٹروں کو لیکر ہو، بجلی فیس میں اضافے کو لیکر ہو یا پھر روزگار کا مسئلہ ہو۔‘‘عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ ’’موجودہ حکمران صرف دکھاوے میں لگے ہوئے ہیں ہر طرف دیکھا جائے تو شوشے کے سوا اس حکومت میں کچھ نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جی20کے نام پر دکھاوے کیلئے کتنے کروڑ ضائع کئے گئے، وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، اس پر ایک نہ ایک دن ضرور ایک کمیشن بٹھایا جائے گا اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی پتہ چل جائے گا کہ کس کو ٹھیکے ملے اور کہاں پر کام ہوا؟‘‘ عمر عبد اللہ کے مطابق ’’حد تو یہ ہے کہ جی 20کے مہمانوں کے جانے کے ساتھ ہی کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، ایک آدھ جگہوں کو چھوڑ کر ہر ایک جگہ پر کام بند کر دیا گیا ہے۔‘‘

اسمبلی الیکشن پر بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ کشمیر میں جی 20کیلئے ماحول ساز گا رہے، ڈی ڈی سی، پنچایت، بلدیاتی اور پارلیمنٹ الیکشن کیلئے ماحول سازگار ہے لیکن ماحول بی جے پی کیلئے سازگار نہیں اس لئے یہاں اسمبلی الیکشن نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’ بھاجپا بزدلوں کی طرح الیکشن کمیشن کے پیچھے چھپ رہی ہے۔‘‘(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گرمی کا زور جاری :رواں موسم کا اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ

Next Post

سری نگر میں نابالغ لڑکی کا اغوا اور عصمت دری، دو گرفتار: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
سری نگر میں نابالغ لڑکی کا اغوا اور عصمت دری، دو گرفتار: پولیس

سری نگر میں نابالغ لڑکی کا اغوا اور عصمت دری، دو گرفتار: پولیس

بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

اننت ناگ میں دو جنگجو معاونین گرفتار، اسلحہ برآمد

بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

بڈگام میں ساتویں جماعت کی طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں استاد گرفتار

*محبوبہ کا کہنا ہے کہ جب تک جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 بحال نہیں ہوتا وہ اسمبلی الیکشن نہیں لڑیں گی*

اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ، محبوبہ مفتی پٹنہ پہنچ گئی

دفعہ 370 عارضی تھا، جموں و کشمیر نے 5 اگست 2019 کے بعد غیر معمولی ترقی دیکھی: نائب صدر

دفعہ 370 عارضی تھا، جموں و کشمیر نے 5 اگست 2019 کے بعد غیر معمولی ترقی دیکھی: نائب صدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »