امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز کہا کہ انہوں نے ضلع سری نگر کے علاقے مائسمہ میں ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے اور اس کی عصمت دری کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین کی شناخت ساحل جاوید ولد جاوید سوداگر ساکنہ گنپتیار حبہ کدل اور ساحل یوسف ولد یوسف ڈار سکنہ نئی سڑک حبہ کدل کے طور پر کی گئی ہے۔
سرینگر پولیس نے اسکی جانکاری ایک ٹویٹ کے زریعے دی ہے۔پولیس نے مزید کہا کہ پاکسو ایکٹ کے تحت مائمسہ پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔











