• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میں نے اُس وزیر اعظم کے ساتھ کام کیا جس نے انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت کا نعرہ دیا تھا : عمر عبداللہ

میں نے اُس وزیر اعظم کے ساتھ کام کیا جس نے انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت کا نعرہ دیا تھا : عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
13/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ گپکار الائنس کیلئے این سی نے بہت زیادہ قربانیاں پیش کیں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نے اُس وزیر اعظم کے ساتھ کام کیا جس نے سرینگر کی سرزمین سے پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور کہا کہ دوست بدلے جاسکتے ہیں لیکن پڑوسی بدلے نہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 370 کی بحالی کیلئے سبھی سیاسی پارٹیوں کے درمیان اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے کپواڑہ میں یک روزہ ورکرس کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ 370 کی منسوخی کے بعد سب کچھ ٹھیک ہو جانے کے اعلانات اور دعوے کئے گئے لیکن زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ سے لیکر کپواڑہ تک کہیں بھی لوگوں کی زندگیوں میں کوئی بہتری نہیں آئی بلکہ زمینی سطح پر ان اقدامات کے منفی اثرات ہی مرتب ہوئے، جس کی وجہ سے لوگ مایوسی اور نااُمیدی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ عمر عبداللہ نے بتایا کہ ”خصوصی پوزیشن کے جبری خاتمے کے بعد ہم نے اپنے حقوق کی بحالی کیلئے آواز بلند کی، ہم یہ بھی جانتے تھے کہ اس لڑائی میں سب کا شامل ہونا لازمی ہے۔ عمر عبداللہ  نے کہا کہ گپکار الائنس کیلئے نیشنل کانفرنس نے بہت زیادہ قربانیاں پیش کیں ہیں۔ اُن کے مطابق نئی دہلی جموں وکشمیر کی جماعتوں کے اتحاد سے خوش نہیں تھی، اُن کو پی اے جی ڈی پسند نہیں تھا، وہ چاہتے تھے کہ کسی نے کسی طرح یہ اتحاد بکھر جائے اور بالآخر وہ اس پارٹی کو الگ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ میں یہ بات یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں اگر نیشنل کانفرنس نے تنہا ڈی ڈی سی الیکشن لڑا ہوتا تو شائد کشمیر کے تمام 10اضلاع میں نیشنل کانفرنس کے چیئرمین ہوتے۔ پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد غنی لون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ”بھاجپا کے کہنے پر جو لوگ اس عوامی اتحاد سے الگ ہوئے وہ آج یہ طعنے دے رہے کہ ’عمر عبداللہ نے سب سے پہلے بھاجپا کے ساتھ اتحاد کیا تھا‘، میں نے کب اس بات سے انکار کیا کہ میں این ڈی اے کا حصہ نہیں تھا، جس میں بھاجپا بھی تھی، میں نے کب کہا میں منسٹر نہیں تھا۔ عمر  عبداللہ نے کہا کہ میں تو فخر کے ساتھ کہتا ہوں کہ میں نے اُس وزیر اعظم کے ساتھ کام کیا جس کو آج بھی جموں وکشمیر کے لوگ عزت سے یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اُس وزیر اعظم سے کام کیا جنہوں نے جموں و کشمیر کے مسئلہ کے حوالے سے انسانیت، جمہوری اور کشمیریت کا نعرہ دیا۔اُس وزیر اعظم کے ساتھ کام کیا جس نے سرینگر مظفر آباد کا روڑ کھولا، میں نے اُس وزیر اعظم کے ساتھ کام کیا جس نے سرینگر کی سرزمین سے پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور کہا کہ دوست بدلے جاسکتے ہیں لیکن پڑوسی نہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ موجودہ بی جے پی نے جموں وکشمیر میں انسانیت کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے، جمہوریت کی دھجیاں اُڑا دیں اور کشمیریت کو بر باد کرکے رکھ دیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

زیون حملہ: 14زخمی پولیس اہلکاروں میں سے 2 دم توڑگئے

Next Post

رنگریٹ جھڑپ: پولیس نے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کی شناخت کرلی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
رنگریٹ جھڑپ:  پولیس نے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کی شناخت کرلی

رنگریٹ جھڑپ: پولیس نے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کی شناخت کرلی

چلہ کلان سے قبل ہی وادی میں راتیں انتہائی سرد ہونے لگی، لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا

چلہ کلان سے قبل ہی وادی میں راتیں انتہائی سرد ہونے لگی، لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا

ہفتہ روزہ شہاب کاخصوصی میگزین جاری

ہفتہ روزہ شہاب کاخصوصی میگزین جاری

سویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے بعد ٹیکسی چلا کر گزارا کیا تھا: صدر پوٹن

سویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے بعد ٹیکسی چلا کر گزارا کیا تھا: صدر پوٹن

اسرائیلی وزیراعظم کی ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

اسرائیلی وزیراعظم کی ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »