• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مہاراشٹر میں خوفناک بس حادثہ، چھبیس مسافروں کی موت

مہاراشٹر میں خوفناک بس حادثہ، چھبیس مسافروں کی موت

by امت ڈیسک
01/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
مہاراشٹر :ریاست مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں ایک مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں 25 مسافروں کی موقعے پر ہی موت ہو گئی۔ ایک اور شخص ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ اب تک 26 مسافروں کی موت ہو چکی ہے۔ بس میں کل 33 مسافر سوار تھے۔ ان میں سے آٹھ مسافر بحفاظت باہر نکل آئے۔ یہ حادثہ سمردھی ہائی وے پر بلڈھانہ ضلع کے سندھ کھیڑا راجا کے قریب پمپلکھٹا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ یہ مسافر بس ناگپور سے پونے جا رہی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ خوفناک حادثہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات 12 سے 1 بجے کے درمیان پیش آیا۔

حادثے کی شکار بس ناگپور، وردھا اور یوتمال سے مسافروں کو لے کر جا رہی تھی۔ یہ بس ودربھ ٹریولس کی تھی۔ بس سمردھی ہائی وے پر سندھ کھیڑا راجا کے قریب پمپلکھٹا گاؤں کے قریب ٹائر پھٹنے کے بعد سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور پھر پلٹنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد صرف آٹھ مسافر ہی بحفاظت باہر نکل سکے۔ 26 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دوران زخمیوں کو قریبی سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق مرنے والے مسافروں میں سے زیادہ تر ناگپور، وردھا اور یاوتمال کے ہیں۔

مہاراشٹرا پولس کے حکام نے ہفتہ کے روز بتایا کہ بلڈھانہ میں خوفناک بس حادثے کی اصل وجہ ٹائر پھٹنا تھا۔ بلڈھانہ کے ایس پی سنیل کڈاس نے نے بتایا کہ حادثے میں بچ جانے والے بس کے ڈرائیور نے بتایا کہ ٹائر پھٹنے کے بعد گاڑی پلٹ گئی اور بعد ازاں اس میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 25 افراد موقعے پر ہی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے اور باقی بالغ ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بلڈھانہ سول اسپتال لے جایا گیا ہے۔

حادثے پر وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ "مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں بس حادثے سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ میرے نیک تمنائیں اور دعائیں جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کو امداد فراہم کر رہی ہے۔” بس حادثے میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (PMNRF) سے دیے جائیں گے۔”وہیں ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بلڈھانہ ضلع میں سندھکھیڑا راجا کے قریب سمردھی ہائی وے پر پیش آئے اس ہولناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مرنے والوں کے لواحقین کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے پانچ پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نےنے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بلڈھانہ کے کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سے فون پر رابطہ کیا اور واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔

بس کا دروازہ نیچے دبنے کی وجہ سے مسافر باہر نہیں نکل سکےپولیس اور موقعے پر موجود لوگوں کے مطابق بس پہلے لوہے کے کھمبے سے اور پھر اس پر بنے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ٹکرانے کے بعد بس الٹ گئی اور بس کا دروازہ نیچے کی طرف دب گیا۔ زندہ بچ جانے والے مسافر بس کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر باہر نکل آئے۔ حادثے کے بعد بس سے نکلا ڈیزل بڑی مقدار سڑک پر پھیل گیا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یا تو ڈیزل ٹینک کے پھٹنے یا ڈیزل ٹینک سے انجن تک سپلائی پائپ کے پھٹنے کی وجہ سے حادثہ ہوا ہوگا۔ پولیس نے بس سے 25 لاشیں نکالی گئیں۔ وہیں دوران علاج ایک اور مسافر فوت ہو گیا۔ بس سے نکالی گئی لاشوں کی شناخت کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں پر اسرار حالت میں برآمد

Next Post

یاترا کے دوران مقامی لوگوں کو کم سے کم تکلیف ہوگی:فوج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
یاترا کے دوران مقامی لوگوں کو کم سے کم تکلیف ہوگی:فوج

یاترا کے دوران مقامی لوگوں کو کم سے کم تکلیف ہوگی:فوج

سمپت پرکاش کے انتقال ٔپرکشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفکچرس فیڈریشن کا اظہار دکھ

سمپت پرکاش کے انتقال ٔپرکشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفکچرس فیڈریشن کا اظہار دکھ

دو مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز پہلی بار ورلڈ کپ سے باہر

دو مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز پہلی بار ورلڈ کپ سے باہر

امرناتھ یاترا کے لیے تیسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

امرناتھ یاترا کے لیے تیسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

ٹویٹر پر پوسٹ پڑھنے کی حد محدود

ٹویٹر پر پوسٹ پڑھنے کی حد محدود

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »