• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان کو بھارت ضرور جانا چاہئے، بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے: شاہد آفریدی

پاکستان کو بھارت ضرور جانا چاہئے، بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے: شاہد آفریدی

by امت ڈیسک
15/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے بلکہ پاکستانی ٹیم بھارت ضرور جائے اور وہاں سے جیت کر واپس آئے۔ سندھ پریمیئر لیگ سے متعلق ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت میں پریشر ہوتا ہے ان کے دور میں تو وہ چوکے چھکے لگاتے تھے تو کوئی تالی تک نہیں بجاتا تھا، بنگلور میں کامیابی کے بعد ٹیم بس پر پتھراؤ بھی ہوا لیکن اس پریشر کا اپنا مزہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی کرکٹ بورڈز کے درمیان جو بھی معاملات طے ہوں اس کا آفیشل اعلان ہونا چاہیے تاکہ کوئی بدنظمی نہ ہو، بورڈ کے اندر سے خبریں سامنے آنا درست عمل نہیں ہے۔ انہوں نے پی سی بی میں بار بار تبدیلی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ چھ سے آٹھ مہینے میں تین چیئرمین بدل گئے وہ بھی ایسے موقع پر جب ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سر پر ہے، ایسے موقع پر اہم فیصلے کرنا ہوتے ہیں، پی سی بی میں معلوم نہیں کوئی سسٹم ہے یا نہیں اور اس سسٹم کو فالو بھی کوئی کرتا ہے یا نہیں۔ان کا کہنا تھا ہر چیئرمین یہ سمجھتا ہے کہ وہ جو کام کر رہا ہے وہ بہتر ہے جبکہ سابق چئیرمینوں نے اچھے کام نہیں کیے، یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، باقاعدہ ایک سسٹم ہونا چاہیے چاہے چہرے بدلتے رہیں، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے اہم فیصلے کون لے گا ایسا نہ ہو کچھ دنوں بعد بلیم گیم شروع ہو جائے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی میں کرکٹرز کا ہونا ضروری ہے کیونکہ یہ کرکٹرز کا شو ہے اور کمیٹی میں کرکٹرز ہوں گے تو چیئرمین مضبوط ہوگا۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم بہترین شکل میں ہے، ہر شعبے میں مضبوط ہے، پاکستان ٹیم کسی بھی فارمیٹ میں کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے، آگے 8 سے 9 ماہ مسلسل کرکٹ ہے، کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس پر توجہ دینی ہوگی اور فٹنس برقرار رکھنی ہوگی۔ سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی بینچ اسٹرینتھ مضبوط ہونی چاہیے، ایسا نہ ہو شاہیں، بابر یا رضوان فٹ نہ ہوں تو مشکل پڑ جائے اس لیے کہتا رہا ہوں کہ دو ٹیمیں بننی چاہئیں، پاکستان اے ٹیم کا ہونا بہت ضروری ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر بیک اپ کھلاڑی موجود ہوں۔ (یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سری نگر میں لشکر طیبہ، ٹی آر ایف سے وابستہ دو ملی ٹینٹ معاون گرفتار : این آئی اے

Next Post

آرمی چیف کی ایل جی منوج سنہا سے ملاقات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
آرمی چیف کی ایل جی  منوج سنہا سے ملاقات

آرمی چیف کی ایل جی منوج سنہا سے ملاقات

سنجے شرما کی ہلاکت کے پیچھے عسکریت پسند اونتی پورہ انکاؤنٹر میں مارا گیا : اے ڈی جی پی

شوپیاں حملہ: مفرور عسکریت پسندوں کی تلاش جاری، کئی افراد سے پوچھ گچھ

بی ایس ایف نے پاکستانی شہری کو گرفتار کر پاک رینجرز کے حوالے کیا

بی ایس ایف نے پاکستانی شہری کو گرفتار کر پاک رینجرز کے حوالے کیا

ایک کے بعد دوسری شادی کرکے درجنوں افراد کو اپنا شوہر بنا کر راجوری کی خاتون بڈگام سے فرار

جموں :مسلم شادی شدہ خاتون نے ہندو نوجوان سے شادی کرکے مذہب تبدیل

دھوکہ دہی کے معاملے میں کپوارہ کے شہری کے خلاف چارج شیٹ داخل

دھوکہ دہی کے معاملے میں کپوارہ کے شہری کے خلاف چارج شیٹ داخل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »