• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
متحدہ مجلس علماء جموں و کشمیر کا یک روزہ اجلاس منعقد، معتدد قراردادیں پاس

متحدہ مجلس علماء جموں و کشمیر کا یک روزہ اجلاس منعقد، معتدد قراردادیں پاس

میرواعظ عمر فاروق کی خانہ نظر بندی کے سبب مفتی نذیر احمد قاسمی نے اجلاس کی صدارت کی

by امت ڈیسک
14/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) متحدہ مجلس علماء جموں و کشمیر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجلس کا ایک نمائندہ اجلاس جو مرکزی جامع مسجد سرینگر کے صدر دفتر پر ہونا تھا حکام کی جانب سے اجازت نہیں دیئے جانے کے سبب تاریخی میرواعظ منزل سرینگر پر منعقد ہوا۔ مسلسل نظر بندی کے سبب مجلس کے سرپرست اعلیٰ جناب میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمدعمر فاروق  اجلاس میں شرکت اور صدارت نہیں کرسکے جبکہ مذکورہ اجلاس کی صدارت کے فرائض سرکردہ عالم دین جناب مفتی نذیر احمد القاسمی نے انجام دیا۔ بیان کے مطابق اجلاس میں جن تنظیموں کے ذمہ داران اور نمائندوں نے شرکت کی ان میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر، دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ، مفتی اعظم جموںوکشمیر کی مسلم پرسنل لاء بورڈ، جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعان، جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر، اتحاد المسلمین جموں وکشمیر، انجمن حمایت الاسلام، دارالعلوم بلالیہ سرینگر، دارالعلوم سبیل الھدیٰ ، دارالعلوم شیری بارہمولہ ،جمعیت انجمن علمائے احناف، بزم توحید اہلحدیث اوقاف ٹرسٹ، Jammu Kashmir Civil Society forum، کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل، HELP Foundation جموں وکشمیر،اہلسنت والجماعت جموں وکشمیر،مرکزی رابطہ ائمہ مساجد جموں وکشمیر، انجمن نصرۃ الاسلام سرینگر، انجمن مظہر الحق، ڈاکٹر محمد سمیر صدیقی سجادہ نشینی خانقاہ صدیقیہ عیشمقام، دارلعلوم نقشبندیہ کے علاوہ کئی اہم معاصر دینی، ملی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔ اس موقعہ پر کشمیری سماج کو درپیش مختلف النوع مسائل و معاملات کے حل اور یکسوئی کیلئے مجلس کے زیر اہتمام ایک ذیلی کمیٹی بنانے کی تجویز رکھی گئی جو پیش کی گئی قرارداد کے جملہ نکات پر غور و خوض کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر عمل آوری کیلئے متعلقین سے رابطہ کرنے کی پابند ہوگی۔ بیان کے مطابق اجلاس میں جو قرارداد پیش کی گئی اس کی روشنی میں مملکت سعودی عرب کی جانب سے خالص دینی اور دعوتی تحریک ، تبلیغی جماعت پر پابندی کیخلاف فکر و تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت سعودی عرب سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ اجلاس میں دہلی کے ایک پبلشر کی جانب سے جموں وکشمیر کی ساتویں جماعت کے ایک History and Civics کی کتاب میں حضرت پیغمبر آخر الزماں جناب محمد مصطفیٰ ﷺ اور سیدنا جبرئیل ؑ کی شبیہ بنانے پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کیا گیا اور تمام پبلشرز اور نصاب بنانے والے افراد، کمیٹیوں اور ڈائریکٹر ایجوکیشن سمیت ایجنسیوں کو تاکید کی گئی کہ نصاب مرتب کرنے سے قبل اسلامی تعلیمات اور عقائد و اعمال کے تعلق سے مستند علمائے اسلام سے رجوع کریں اوراس ضمن میں انکی رہنمائی حاصل کریں۔ حال ہی میں کرونا وائرس کی وجہ سے یتیم ہوئے بچوں کی فروخت کا سکینڈل سامنے آنے کے پس منظر میں فیصلہ لیا گیا کہ متحدہ مجلس علماء کی ایک ٹیم یتیم خانوں کا دورہ کرکے ان کے بہتر مستقبل کے بارے میں عملی اقدامات اٹھائے گی۔ ائمہ اور خطباء کو فرقہ وارانہ اور مسلکی منافرت پھیلانے والے خطبات سے سختی سے اجتناب برتنے کی ہدایت دی گئی۔ سند یافتہ علماء, ائمہ قاری حضرات اور مؤذنوں کے لئے ماہانہ تنخواہ لگانے کا فیصلہ لیا گیا۔ جامع مسجد سرینگر کو نماز جمعہ کے لئے مسلسل بند رکھنے اور میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل خانہ نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے جامع مسجد کے تقدس کو بحال کرنے اور میر واعظ عمر فاروق کو رہا کرنے کا مطالبہ دہرایا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سخت سردی کے باوجود کافی تعداد میں ٹورسٹ وارد کشمیر ہورہے ہیں

Next Post

گلمرگ اور سونہ مرگ میں تازہ برف باری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
Next Post
گلمرگ اور سونہ مرگ میں تازہ برف باری

گلمرگ اور سونہ مرگ میں تازہ برف باری

پونچھ میں سڑک حادثہ، ڈرائیور از جان

سوپور سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار از جان

بانڈی پورہ میں پولیس پارٹی پر جنگجوﺅں کی فائرنگ 2 اہلکاروں کی موت

پلوامہ میں انکاؤنٹر، ایک مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

پلوامہ میں انکاؤنٹر ختم، ایک عسکریت پسند ہلاک

پلوامہ میں انکاؤنٹر ختم، ایک عسکریت پسند ہلاک

پاکستان سے آنے والی کال پر اشرف غنی افغانستان سے فرار ہونے پر آمادہ ہوگئے، امریکی اخبار

پاکستان سے آنے والی کال پر اشرف غنی افغانستان سے فرار ہونے پر آمادہ ہوگئے، امریکی اخبار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »