(سرینگر) محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑوں پر سہ پہر کے بعد برف باری شروع ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق منگل سہ پہر کے بعدسیاحتی مقام گلمرگ اور سونہ مرگ میں ہلکی برف باری ہوئی ہے۔ برف باری سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔











