(بارہمولہ) ضلع بارہمولہ کے سوپور ٹاؤن میں تیز رفتار ٹپر نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کی شام کو ماڈل ٹاون سوپور میں ایک تیز رفتار ٹپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے موٹر سائیکل ڈرائیور جس کی شناخت پیرزادہ مشتاق ولد پیرزادہ عبدالحد ساکن تجر شریف سوپور کے بطور ہوئی شدید طورپر زخمی ہوا۔ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر اسپتال پہنچایا تاہم وہاں پرموجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔










