• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عسکریت پسندوں کی مدد فراہم کرنے والے شخض کی جائداد ضبط

پی ڈی پی اور این سی دفاتر سیل

by امت ڈیسک
05/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے دفتر کے بعد سرینگر کے زیرو برج، راج باغ میں واقع نیشنل کانفرنس کے دفاتر کو بھی پولیس نے دفعہ 370 کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر سیل کر دیا ہے۔ این سی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اس حوالے سے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’پانچ اگست 2019 کی مخالفت کرنے والی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کی جانب سے منظم اور جمہوری سرگرمیوں پر پابندی کو مدنظر رکھتے ہوئے، نیشنل کانفرنس کے دفتر کو پولیس نے سیل کر دیا ہے۔ کسی کو دفتر کے اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔‘‘

این سی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ’’یہ اقدامات انتظامیہ کی گھبراہٹ کو ظاہر کرتے ہیں اور گزشتہ چار برسوں میں زبردست بہتری کے حوالے سے ان کے دعووں کو کھوکھلا ثابت کرتے ہیں۔‘‘ قبل ازیں، پی ڈی پی کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور ان کی پارٹی کے دیگر لیڈران کو بھی نظر بند ہیں وہیں شہر کے لال چوک علاقے میں واقع پی ڈی پی کے دفتر کو بھی سیل کر دیا گیا ہے اور دفتر کی جانب جانے والے تمام خارجی و داخلی راستوں کو خار دار تاروں سے سیل بند کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مرکزی میں بی جے پی کے زیر قیادت حکومت چار برس قبل 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل نیم خود مختاری کو ختم کرنے کے علاوہ ریاست کو دو یونین ٹیریٹریز – جموں و کشمیر اور لداخ – میں تقسیم کر دیا۔ بی جے پی کے ان فیصلوں کی مقامی سطح پر سخت تنقید کی گئی جو ہنوز جاری ہے۔ بی جے پی دفعہ 370کی منسوخی کو ’’تاریخی‘‘ جبکہ جموں و کشمیر کی مین اسٹریم سیاسی جماعتیں پانچ اگست کو ’’بلیک ڈے‘‘ قرار دے رہی ہے۔ دفعہ 370کی منسوخی کے چار برس مکمل ہونے پر این سی اور پی ڈی پی کے مجوزہ احتجاج کو جموں و کشمیر انتظامیہ نے ناکام بناتے ہوئے دونوں پارٹیز کے دفاتر کو سیل کر دیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو، اُن کے ٹویٹ کے مطابق، خانہ نظر بند کر دیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نظر بند

Next Post

دفعہ370 کی منسوخی کے بعد عام آدمی کا اپنی مرضی سے جینا سب سے بڑی تبدیلی: ایل جی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ:منوج سنہا

دفعہ370 کی منسوخی کے بعد عام آدمی کا اپنی مرضی سے جینا سب سے بڑی تبدیلی: ایل جی

کولگام جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے بانڈی پورہ کے فوجی جوان کے گھر میں ماتم

کولگام جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے بانڈی پورہ کے فوجی جوان کے گھر میں ماتم

راجوری کا ڈانگری گاؤں لہو لہو!!

راجوری میں جاری تصادم میں نامعلوم جنگجو مارا گیا

دفعہ 370 کی برسی پر یوگی آدتیہ ناتھ کی مبارکباد

دفعہ 370 کی برسی پر یوگی آدتیہ ناتھ کی مبارکباد

پتھری بازی اور ہڑتالی کالیں اب یاد  پارینہ: بی جے پی

پتھری بازی اور ہڑتالی کالیں اب یاد پارینہ: بی جے پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »