• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہماچل پردیش میں قدرت کا قہر، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بیالس افراد ہلاک

ہماچل پردیش میں قدرت کا قہر، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بیالس افراد ہلاک

by امت ڈیسک
14/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ہماچل پردیش میں موسلادھار بارش نے ریاست کے ہر ضلع کو متاثر کیا ہے، جس سے جان و مال کا کافی نقصان پہنچا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لینڈ سلائیڈنگ، طوفانی سیلاب اور بادل پھٹنے سے مرنے والوں کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

ہماچل پردیش میں قدرت کا قہر، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بیالس افراد ہلاکشملہ: ہماچل پردیش میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش کی وجہ سے ریاست بھر میں ہلاکتوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ قدرت کے اس قہر سے اب تک ریاست میں 42 اموات ہوچکی ہے، جبکہ درجنوں افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔شملہ سے سولن اور منڈی سے ہمیر پور تک کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش کا اثر صاف طور سے دکھ رہا ہے۔ بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے سے ندی نالوں میں آنے والے سیلاب سے ریاست بھر میں کئی لوگوں کے بہہ جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کئی مقامات پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔منڈی ضلع کے ڈرنگ میں ایک خاندان اس وقت اس تباہی کی زد میں آ گیا جب شدید بارش کی وجہ سے ایک مکان منہدم ہوگیا جس کے ملبے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی لاشیں نکالی گئی۔ ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 18 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 8 لاپتہ ہیں۔ پیر کی صبح بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے دارالحکومت شملہ کے ایک شیو مندر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چونکہ پیر کی وجہ سے مندر میں عقیدت مندوں کا ہجوم تھا اور تقریباً 25 سے 30 لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ملبے سے اب تک 8 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ موسلا دھار بارش ریاست بھر میں سڑکوں سے لے کر پلوں، بجلی کے ٹرانسفارمروں اور پینے کے پانی کی اسکیموں کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس مانسون نے ہماچل میں 24 جون کو دستک دی تھی۔ مانسون کی پہلی بارش کے ساتھ ہی ہماچل میں تباہی کا منظر دکھنے لگا تھا۔ 13 اگست بروز اتوار کو جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مانسون کے موسم میں 257 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ لینڈ سلائیڈنگ یا بارش سے متعلقہ حادثات میں 290 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریاست بھر میں تقریباً 1400 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جب کہ تقریباً 8000 مکانات کو نقصان پہنچا”۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایس کے آئی سی سی کا نام تبدیل، سیاسی جماعتیں برہم

Next Post

بارہمولہ میں ملی ٹینٹ کے بھائی نے اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
بارہمولہ میں ملی ٹینٹ کے بھائی نے اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا

بارہمولہ میں ملی ٹینٹ کے بھائی نے اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا

آئندہ پانچ سالوں میں بھارت تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا: مودی

آئندہ پانچ سالوں میں بھارت تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا: مودی

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کورونا سے متاثر

ہندوستان امن کا حامی، لیکن دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے: راجناتھ

ہندوستان 2047 میں ایک ترقی یافتہ ملک بن کر رہے گا: وزیراعظم

ہندوستان 2047 میں ایک ترقی یافتہ ملک بن کر رہے گا: وزیراعظم

اگر پہلے بھی انٹرنیٹ کھلا رکھتے تو کوئی طوفان نہیں آتا: الطاف بخاری

اگر پہلے بھی انٹرنیٹ کھلا رکھتے تو کوئی طوفان نہیں آتا: الطاف بخاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »