• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بے آواز کشمیریوں کی ترجمانی کے لیے سپریم کورٹ اور وکلاء کا شکریہ:محبوبہ مفتی

بے آواز کشمیریوں کی ترجمانی کے لیے سپریم کورٹ اور وکلاء کا شکریہ:محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
16/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی:پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ "مجھے بہت خوشی ہے کہ سپریم کورٹ اس (دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں) کی سماعت کر رہی ہے۔ یہ صرف میرے لیے قانونی مسئلہ نہیں ہے، یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک جذباتی مسئلہ ہے۔ سپریم کورٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بے آواز لوگوں کی آواز کو سننے پر وکلاء کے ہم بے حد مشکور ہیں۔ محبوبہ مفتی پہلی بار دفعہ 370 کی جزوی اور دفعہ 35 اے کی کلی منسوخی کے حکومت ہند کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضداشتوں پر چل رہی سنوائی کی روداد دیکھنے کے لیے دہلی آئی ہیں۔ سپریم کورٹ میں جو دلائل چل رہے ہیں اس نے حکمران جماعت بی جے پی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ جس نے پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کا غلط استعمال کرتے ہوئے ہندوستانی آئین کو پامال کیا ہے۔ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ دفعہ 370 کی برقراری جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے خصوصی حیثیت کی حامل ہے۔ یہ ہندوستان کا نظریہ ہے جس پر آج مقدمہ چل رہا ہے۔ یہ ملک کا آئین ہے، عدالتی نظام ہے، جمہوری نظام پر آج مقدمہ چل رہا ہے۔”

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ میں جموں و کشمیر کے تعلق سے خصوصی حیثیت والی آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلینج کرنے والی درخواستوں پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت میں پانچ ججوں کی آئینی بنچ اس معاملہ کی سماعت کر رہی ہے۔ بنچ میں جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گاوائی، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس سوریا کانت شامل ہیں۔ اس سے قبل 2 اگست کو جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف راجیہ سبھا کے رکن اور سینیئر وکیل کپل سبل نے بحث کا آغاز کیا تھا۔

کپل سبل نے اپنے دلائل عدالت کے سامنے رکھتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کا دیگر ریاستوں کے برعکس ایک مخصوص انتظام کے تحت یونین آف انڈیا کے ساتھ الحاق عمل میں لایا گیا تھا اور الحاق کے دستاویز کے مطابق بعض مخصوص محکموں جیسے دفاع اور مواصلات کے بغیر ریاست کو اپنے قوانین بنانے کا اختیار ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ خیال غلط ہے کہ آئین کی دفعہ 370 عارضی تھی بلکہ اس دفعہ کا اطلاق اس طریقہ سے کیا گیا تھا کہ اس کی ہیئت ایک مستقل دفعہ والی دفعہ کی سی ہوگئی تھی۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کپوارہ سڑک حادثے میں سکوٹی سوار لقمہ اجل

Next Post

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی تاج محل پہنچی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی تاج محل پہنچی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی تاج محل پہنچی

گاندربل میں 15 سالہ کمسن دریائے سندھ میں ڈوب کر لقمہ اجل

گاندربل میں 15 سالہ کمسن دریائے سندھ میں ڈوب کر لقمہ اجل

سرینگر میں مغربی بنگال کا شخص پستول سمیت گرفتار

سرینگر میں مغربی بنگال کا شخص پستول سمیت گرفتار

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

اودھم پور میں سڑک حادثہ، 13 یاتری زخمی

ہندوستان میں ہر کوئی ہندو پیدا ہوا: غلام نبی آزاد

ہندوستان میں ہر کوئی ہندو پیدا ہوا: غلام نبی آزاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »