• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

بانڈی پورہ میں ملی ٹنٹ معاون گرفتار : پولیس

by امت ڈیسک
26/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

بانڈی پورہ :جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک ہائی برڈ عسکریت پسند کو گرفتار کرکے پاکستان نشین عسکریت پسندوں کی طرف سے وادی میں عسکریت پسندی کو بحال کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے 26 آسام رائفلز اور سی آر پی ایف کی تیسری بٹالین کی مدد سے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا اور ضلع میں عسکریت پسندی کو پھر سے زندہ کرنے کے لئے ’’پاکستان نشین ملی ٹینٹ ہینڈلرز کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔‘‘

پولیس نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ’’25 اگست کو ایک ہائبرڈ عسکریت پسند کی نقل و حرکت کے بارے میں جموں وکشمیر پولیس کے ذریعے تیار کردہ مخصوص ان پٹ کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن پیٹھ کوٹ کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقے درد گنڈ میں مشترکہ طور پر ایک ناکہ قائم کیا گیا۔‘‘ پولیس بیان کے مطابق ’’ناکہ پر سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی ایک شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا، تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ایک پستول، ایک پستول میگزین، 8 گولیاں اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد ہوا۔‘‘جموں کشمیر پولیس نے گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت شفاعت زبیر ریشی ساکنہ نسہ بل، سمبل کے طور پر کی ہے۔ پولیس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ منیرہ بیگم زوجہ مہلوک عسکریت پسند اور ائیریا کمانڈر یوسف چوپان نامی خاتون سے اسلحہ و گولہ بارود حاصل کرنے کے لئے پزال پورہ جا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ’’ملزم، پاکستان نشین ٹیرر ہینڈلر مشتاق احمد میر کے ساتھ رابطے میں تھا جو سال 1999 میں پاکستان چلا گیا تھا اور وہیں سے ضلع میں ملی ٹینسی کو بحال کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔‘‘

پولیس بیان میں مزید کہا گیا ہے: ’’وہ سال 2000 میں کوٹھی باغ میں ہوئے آئی ای ڈی دھماکے میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد کی موت واقع ہوئی تھی اور پہلے کالعدم تنظیم حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ تھا اور بعد میں البدر نامی عسکری تنظیم کے ساتھ وابستہ ہوا۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا: ’’شفاعت زبیر ریشی سال 2009 میں سمبل میں ایک فوجی گاڑی کو نذر آتش کرنے میں بھی ملوث تھا اور اس کیس میں ضمانت پر رہا ہے۔‘‘

پولیس ترجمان کے مطابق ’’مزید بر آنکہ منیرہ بیگم کے انکشاف پر اسلحہ و گولہ بارود کی ایک کھیپ جس میں ایک اے کے 47 رائفل، 3 میگزین، 90 گولیاں، 1 پین پستول کو ایک جنگل علاقے سے بر آمد کیا گیا جو شفاعت ریشی کو سپرد کرنا تھا۔ تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ منیرہ بھی دو بار پاکستان گئی ہے۔ اور شفاعت ریشی نے دوران پوچھ تاچھ یہ بھی تسلیم کیا کہ اس کو ملی ٹینس کی بحالی کے لئے 47 لاکھ روپیے حاصل کرنے تھے بعد میں اس رقم کو پاکستان نشین ہینڈلر مشتاق احمد میر کے ہدایات پر کسی کو دینی تھی۔‘‘ پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مظفر نگر تھپڑ معاملہ، راہل گاندھی اور پرینکا کا بی جے پی پر نفرت پھیلانے کا الزام

Next Post

کپوارہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 جنگجو معاونین گرفتار:پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
Next Post
کپوارہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 جنگجو معاونین گرفتار:پولیس

کپوارہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 جنگجو معاونین گرفتار:پولیس

”دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک سے حساب لیا جانا چاہیے“: وزیر اعظم مودی

بھارت نے وہ کام کیا جو کسی اور ملک نے نہیں کیا: وزیراعظم مودی

سونیا گاندھی نگین جھیل میں شکارا کی سواری سے لطف اندوز ہوئیں

سونیا گاندھی نگین جھیل میں شکارا کی سواری سے لطف اندوز ہوئیں

مظفر نگر اسکول معاملے میں ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج

مظفر نگر اسکول معاملے میں ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج

سی آر پی ایف نے کشمیر میں ‘وہیلڈ آرمرڈ ایمفیبیئس پلیٹ گاڑیاں متعارف کیں

سی آر پی ایف نے کشمیر میں 'وہیلڈ آرمرڈ ایمفیبیئس پلیٹ گاڑیاں متعارف کیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »