• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے شراب فروخت کرنے پر توجہ دے رہی ہے:  محبوبہ مفتی

بد قسمتی سے ہمارے نوجوان قبرستانوں کی رونق بن رہے ہیں: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
15/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کی بدقسمتی ہے کہ یہاں کے نوجوان اس وقت مارے جا رہے ہیں جب ان کے اپنی زندگی کا مزہ لینے اور منصوبہ بندی کرنے کے دن ہوتے ہیں موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو ہمہامہ میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا، جہاں وہ کوکرناگ انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے ڈی ایس پی ہمایوں بٹ کی رہائش گاہ پر تعزیت پرسی کے لئے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ "والدین کا ایک جوان بیٹا شہید ہوا، ان کے لیے دنیا ختم ہو گئی۔ ہم کیا کہیں؟ کتنی بار کہیں گے کہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں؟”محبوبہ مفتی نے جزباتی ہوکر بتایا کہ مرحوم ڈی ایس پی کی شادی کو ایک سال بھی نہیں گزرا تھا۔ یہ جموں و کشمیر کی بدقسمتی ہے کہ ہمارے نوجوان مارے جاتے ہیں اور قبرستانوں کی زینت بن جاتے ہیں، جب انہیں اپنی زندگی کا مزہ لینا چاہیے اور منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت کوئی سیاسی بیان نہیں دوں گا، سب جانتے ہیں کہ (یہاں) کیا صورتحال ہے۔ کشمیر کے لیے اس سے بڑا المیہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ ایک نوجوان جس کی صرف ایک سال پہلے شادی ہوئی تھی، شہید ہو گیا اور بی جے پی والے دہلی میں جشن منا رہے تھے۔

aس موقع پر ان کی بیٹی التجا مفتی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘افسوس کی بات ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو اپنی زندگیوں کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑتی ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘تنازعہ مسلسل جاری ہے، ہم ہمایوں صاحب کے والدین کو ملے بہت دلخراش صورتحال ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ اس انکاؤنٹر میں فوج کے جو افسر جان بحق ہوئے ان کے لئے بھی ہم مغموم ہیں۔

واضح رہے کہ چونتیس سالہ ہمایوں بٹ بدھ کے روز عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم کے دوران کوکرناگ میں مارے گئے۔ان کے والد غلام حسن بٹ، انسپکٹر جنرل آف پولیس کے طور پر ریٹائر ہوئے۔پسماندگان میں ان کی اہلیہ فاطمہ، ان کی نوزائیدہ بیٹی، ان کے والدین اور ایک بہن ہیں“۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

صحافی ماجد حیدری کو سرینگر پولیس نے کیا گرفتار

Next Post

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی پر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی پر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی پر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا

پولیس افسر ہمایوں بٹ نے موت سے قبل گھر والوں سے کیا بات کی

پولیس افسر ہمایوں بٹ نے موت سے قبل گھر والوں سے کیا بات کی

اوڑی میں دو عسکریت پسند معاونین گرفتار، اسلحہ ضبط

اوڑی میں دو عسکریت پسند معاونین گرفتار، اسلحہ ضبط

اوڑی میں جاری جھڑپ میں نامعلوم عسکریت پسند مارا گیا

اوڑی میں جاری جھڑپ میں نامعلوم عسکریت پسند مارا گیا

دیش بھگت یونیورسٹی میں کشمیری طلباء پر لاٹھی چارج، سیاسی جماعتوں کی مذمت

دیش بھگت یونیورسٹی میں کشمیری طلباء پر لاٹھی چارج، سیاسی جماعتوں کی مذمت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »