• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دیش بھگت یونیورسٹی میں کشمیری طلباء پر لاٹھی چارج، سیاسی جماعتوں کی مذمت

دیش بھگت یونیورسٹی میں کشمیری طلباء پر لاٹھی چارج، سیاسی جماعتوں کی مذمت

by امت ڈیسک
16/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز دیش بھگت یونیورسٹی (ڈی بی یو) میں کشمیری طلبہ کو ان کی مرضی کے بغیر منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والی طالبات پر لاٹھی چارج کی مذمت کی۔

سماجی رابطہ ویب سائٹ ایکس پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ "کشمیری طلبہ پر لاٹھی چارج اور یونیورسٹی کے خلاف احتجاج کرنے پر لڑکیوں کے ساتھ بدسلوکی، جس نے ان کے مستقبل کو تباہ کر دیا ہے بالکل غیر ضروری ہے۔ بھگونت مان جی سے گزارش ہے کہ مہربانی کرکے اس معاملے کو دیکھیں۔ اس طرح کے اقدامات کشمیریوں کو اور بھی الگ کر دیتے ہیں۔”

وہیں نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ "قابل مذمت۔ کشمیری طلبہ بشمول لڑکیاں جو یونیورسٹی کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں جس نے ان کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے، لاٹھی چارج کرنا سراسر بلا جواز ہے۔ میں بھگونت مان جی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں۔ یہ کارروائیاں کشمیریوں کو مزید تنہا کرنے کا کام کرتی ہیں۔”

وہیں جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے کشمیری طلبہ کی مدد کے لیے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو مکتوب لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ "کشمیری نرسنگ طلبہ گزشتہ دو ماہ سے یونیورسٹی انتظامیہ کے سردار لال سنگھ کالج میں اپنے داخلوں کی منتقلی کے "من مانی” فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جسے انڈین نرسنگ کونسل اور پنجاب نرسنگ رجسٹریشن کونسل سے منظوری حاصل نہیں ہے۔

اس کے مزید کہا گیا ہے کہ”آج پرامن احتجاج کرتے ہوئے، طالبات کو لاٹھی چارج کا نشانہ بنایا گیا اور اس غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف اپنی آواز کو خاموش کرنے کے لیے یونیورسٹی کی عمارت کے اندر ہی قید کر دیا گیا۔”

ایسوسی ایشن کے قومی کنوینر ناصر کھوہامی نے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ "یونیورسٹی نے اس سال یک طرفہ طور پر ستر کے قریب طلبہ کو منتقل کیا ہے۔ یونیورسٹی کی طرف سے یہ یک طرفہ اقدام گزشتہ سال سے جاری ہے جب جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 طلبہ، جو دیش بھگت یونیورسٹی میں مختلف پیرا میڈیکل کورسز کر رہے تھے، خود کو ایسی صورتحال میں پھنس گئے جو ان کے قابو سے باہر تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اوڑی میں جاری جھڑپ میں نامعلوم عسکریت پسند مارا گیا

Next Post

اوڑی جھڑپ میں دو عسکریت پسند مارے گئے : پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
Next Post
اوڑی جھڑپ میں دو عسکریت پسند مارے گئے : پولیس

اوڑی جھڑپ میں دو عسکریت پسند مارے گئے : پولیس

گڈول کوکرناگ میں چوتھے روز بھی جھڑپ جاری

گڈول کوکرناگ میں چوتھے روز بھی جھڑپ جاری

اوڑی میں جاری جھڑپ میں نامعلوم عسکریت پسند مارا گیا

اوڑی جھڑپ میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے

لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی کا گڈول کوکرناگ کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی کا گڈول کوکرناگ کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

پاکستانی فوج عسکریت پسندوں کو کشمیر گھسنے میں مدد کرتی ہے:فوج

پاکستانی فوج عسکریت پسندوں کو کشمیر گھسنے میں مدد کرتی ہے:فوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »