امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ:جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی کے سرحدی گاؤں ہتلنگا میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپ چل رہی ہے۔ اس انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ فوج کے مطابق فوج، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے شروع کیے گئے مشترکہ آپریشن میں آج صبح کے اوقات میں بارہمولہ کے اڑی سیکٹر میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا جس میں دو دہشت گردوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں اور تیسرا دہشت گرد مارا گیا ہے لیکن ایل او سی پر پاک پوسٹ کی فائرنگ سے لاش کی بازیابی میں دقت پیش آ رہی ہے، آپریشن جاری ہے۔
فوج اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا تھا جس کے دوران وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائر نگ کی جس کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں بھی عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز میں گذشتہ چار روز سے انکاؤنٹر جاری ہے۔