امت نیوز ڈیسک //
ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، مرکز نے 5 اکتوبر کو جیل میں بند علیحدگی پسند رہنما شبیر احمد شاہ کی جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی پر اس کی ” ہندوستان مخالف” اور "پاکستان نواز” سرگرمیوں کے لیے پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی تھی۔ پابندی کا حکم غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت دیا گیا تھا۔ 1998 میں جموں اور کشمیر کے ممتاز علیحدگی پسند رہنما مسٹر شاہ کے ذریعہ قائم کی گئی ڈیموکریٹک فریڈم مومنٹ علیحدگی پسند اتحاد حریت کانفرنس کا ایک جزو تھی۔ شاہ اس وقت دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ انہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 25 جولائی 2017 کو 2005 کے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ شاہ پر نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملی ٹینسی فنڈنگ کیس میں بھی فرد جرم عائد کی ہے۔











