امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو آج مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر گرمائی دارالحکومت سرینگر وارد ہوئیں۔جہاں ائرپورٹ پر ایل جی منوج سنہا نے انکا استقبال کیا۔
وہ اپنے دورے کے دوران سرینگر میں کشمیر یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کرے گی۔ وہیں 12 اکتوبر کو وہ جموں صوبے میں ماتا ویشنو دیوی کے مندر بھی جائے گی۔
صدر جمہوریہ ہند کا شام کو جھیل ڈل کا دورہ کرنے کا بھی امکان ہے۔
صدر مرمو کے آئندہ روز کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے افسر کا کہنا تھا کہ "کل یعنی جمعرات کو وہ جموں روانہ ہونگے اور وہاں وہ شری ماتا ویشنو دیوی کے مندر کا دورہ کریں گی جہاں وہ تمیرنو پاروتی بھون اور اسکائی واک کا افتتاح کریں گی۔ اس کے بعد وہ وہاں بھی چند وفود سے ملاقات کرے گی اور پھر واپس دہلی کے کیے روانہ ہو جائے گی۔
صدر جمہوریہ ہند کے دورہ کے پیش نظر شہر سرینگر اور یونیورسٹی کے گرد و نواح میں سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور ہر آنے جانے والے کی تلاشی لی جارہی ہے۔ وہیں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے بھی صدر مرمو کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی.








