(سرینگر) پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو بدھ کی شام اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار دی، جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سرینگر منتقلی کے دوران دم توڑ بیٹھا۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اے ایس آئی محمد اشرف ساکن اونتی پورہ کو بدھ کی شام کو ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ کے قریب مشتبہ عسکریت پسندوں نے گولی مار دی، تشویشناک حالت میں اس سے ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ منتقل کیا گیا جہاں سے اسے انتہائی نازک حالت میں سرینگر منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ قبل ازیں سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں روف احمد نامی ایک عام شہری کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
#Anantnag #TerrorIncidentUpdate: Injured ASI Mohd Ashraf #succumbed to his injuries & attained #martyrdom. We stand by his family at this critical juncture. #RIP #BraveHeart https://t.co/bjPlCiU7Sk
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) December 22, 2021










