• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مستقل امن کے بعد کشمیر سے افسپا ہٹایا جائے گا:راجناتھ سنگھ

فوج کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کرے: راجناتھ سنگھ

by امت ڈیسک
18/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پوری دنیا میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظرفوج سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے اور اس کے مطابق حکمت عملی اور تیاری کرے۔

دنیا کی موجودہ پیچیدہ اور غیر یقینی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے، مسٹر سنگھ نے بدھ کو یہاں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی پانچ روزہ کانفرنس کے تیسرے دن اپنے خطاب میں کہا ” ہائبرڈ جنگ سمیت غیر روایتی جنگ، مستقبل کی روایتی جنگوں کا ایک حصہ ہوگی اور یہ دنیا کے مختلف حصوں میں ہونے والے تنازعات سے بھی واضح ہے۔

اس کے لئےضروری ہے کہ مسلح افواج حکمت عملی اور منصوبہ بندی کرتے وقت ان تمام پہلوو¿ں کو مدنظر رکھیں۔ ہمیں ماضی اور حال کے عالمی واقعات سے سیکھتے رہنا چاہیے۔ غیر متوقع کی توقع کریں اور منصوبہ بندی کریں، حکمت عملی بنائیں اور اس کے مطابق تیاری کریں۔“شمالی سرحدوں کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، حالانکہ ان کا کہنا تھا کہ معاملات کے پرامن حل کے لیے ہر سطح پر چل رہی بات چیت جاری رہے گی۔ وزیر دفاع نے بارڈر روڈز آرگنائزیشن کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ فورس کے جوانوں کے مشکل حالات میں کام کرنے سے مغربی اور شمالی دونوں سرحدوں پر سڑک کے رابطوں میں بہتری آئی ہے۔

مغربی سرحدوں پر صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ ہنگامی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی طرف سے جاری پراکسی جنگ کے باوجود فوج سرحد پار دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا ”میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے میں مرکزی پولیس فورسز اور ریاستی پولیس اور فوج کے درمیان بہترین تال میل کی تعریف کرتا ہوں۔

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں مربوط کارروائیاں خطے میں استحکام اور امن کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔انہوں نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کی اعلیٰ سطح کی تیاریوں کی ستائش کی۔ وزیر دفاع نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والے شہدائ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فوجی جوانوں کو بھی مبارکباد دی۔فوجی کمانڈروں کی کانفرنس پیر کو شروع ہوئی۔ اس پانچ روزہ کانفرنس کے دوران اعلیٰ کمانڈرز فوج سے متعلق مختلف پہلووں پر تفصیلی تبادلہ خیال اور ذہن سازی کر رہے ہیں۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پولیس کو جدید ہتھیار سے لیس کیا جا رہا ہے : دلباغ سنگھ

Next Post

آشش کمار مشرا سرینگر کے نئے ایس ایس پی تعینات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
آشش کمار مشرا سرینگر کے نئے ایس ایس پی تعینات

آشش کمار مشرا سرینگر کے نئے ایس ایس پی تعینات

وادی میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں جاری

وادی میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں جاری

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

بڈگام میں فرضی خاتون آئی اے ایس افسر گرفتار: پولیس

کرایہ ادا نہ کرنے پر بڈشاہ چوک میں چھ دکانیں سیل

کرایہ ادا نہ کرنے پر بڈشاہ چوک میں چھ دکانیں سیل

منوج سنہا نے پہلی وستاڈوم ٹرین کا افتتاح کیا، امسال 2.25 کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع : ایل جی

منوج سنہا نے پہلی وستاڈوم ٹرین کا افتتاح کیا، امسال 2.25 کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع : ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »