• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پی ڈی پی کے کئی سینئر لیڈران گھروں میں نظر بند : پارٹی ترجمان

پی ڈی پی کے کئی سینئر لیڈران گھروں میں نظر بند : پارٹی ترجمان

by امت ڈیسک
24/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:وادیٔ کشمیر میں حماس اسرائیل جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کی گئی ہے اور کسی بھی قسم کے احتجاج سے عوام کو روکا جارہا ہے۔ اسرائیل کی غزہ پر بمباری اور جارحیت کے خلاف پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے احتجاجی پروگرام سے قبل متعدد رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے یا گھروں میں نظر بند رکھا گیا ہے۔ پی ڈی پی ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلکا فلسطین پر جارحیت کے خلاف پارٹی کا آج ضلع بڈگام اور گاندربل میں احتجاج کا پروگرام تھا لیکن پولیس نے ان کے متعدد لیڈران اور کارکنان کو حراست میں لیا ہے گھر میں نظر بند رکھا ہے۔

جنرل سیکرٹری غلام نبی لون ہانجور کو پولیس نے گھر میں ہی نظر بند رکھا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس نے ضلع بڈگام کے پارٹی صدر محمد یاسین بھٹ کو پیر کی شب حراست میں لیا ہے اور ان کو چاڈور تھانے میں قید کیا ہے۔ ضلع گاندربل کے پارٹی صدر ظہور احمد اور دیگر کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی ڈی پی ضلع سرینگر اور بارہمولہ کے صدور عبد القیوم بھٹ، جلال الدین شاہ کو پولیس نے گھر میں نظر بند رکھا ہے۔ترجمان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پارٹی نے آج ضلع بڈگام اور گاندربل میں اسرائیل کی غزہ پر عام شہریوں پر بمباری اور جارحیت کے خلاف احتجاج کرنا تھا جس کے پیش نظر انتظامیہ نے ان کے لیڈران پر کریک ڈاؤن کرلیا ہے تاکہ پارٹی کی جانب سے کوئی مظاہرہ نہ کیا جاسکے۔ یاد رہے کہ محبوبہ مفتی کی قیادت میں پی ڈی پی نے گزشتہ ہفتے سرینگر میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ تاہم پولیس نے اس پر بھی روک عائد کی۔

واضح رہے کہ انتظامیہ نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد پر گزشتہ دو جمعہ ادا کرنے پر پابندی عائد کی تاکہ اسرائیل کے خلاف کوئی احتجاج نہ کیا جاسکے۔ علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق کو بھی گزشتہ دو جمعہ سے گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے اور جامع مسجد میں نماز جمعہ کے خطاب کرنے سے روکا گیا۔ وہی ضلع بڈگام میں گزشتہ جمعہ کو اسرائیل کے خلاف احتجاج ہوئے تھے تاہم انتظامیہ نے گزشتہ جمعہ ضلع میں سخت پابندی عائد کی اور عوام کو متنبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف احتجاج نہ کرے۔غور طلب ہے کہ ماضی میں کشمیر میں اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت کے خلاف مظاہرے ہوتے تھے تاہم اس مرتبہ حکام اس قسم کے احتجاج پر پابندی عائد کر رہی ہے۔ پانچ اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بی جے پی سرکار اور جموں کشمیر انتظامیہ نے وادی میں کسی بھی احتجاج پر سخت پابندی عائد کر رکھی ہے۔ انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ وہ وادی میں کسی بھی سیاسی جماعت یا سماج مخالف عناصر کو پر امن ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کو لوگوں کو مظاہروں سے اکسانے کوشش کو ناکام کر دے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بہار میں درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ ،13ہلاک

Next Post

منوج سنہا کا دسہرے کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
سرکاری زمینوں پر قبضہ چھڑانے کا معاملہ: عام آدمی اور غریب لوگوں سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی: منوج سنہا

منوج سنہا کا دسہرے کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

پروفیسر عبدالغنی بٹ کے بعد سید الطاف بخاری کا ایک اور حریت لیڈر آغا سید حسن سے ملاقات:کس نے کیا مانگا اور کس نے کیا دینے کی پیشکش کی؟

اقتدار میں آنے پر دربار مو کی روایت کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کریں گے: الطاف بخاری

پولیس محکمے میں زائد از چار ہزار خالی اسامیاں پڑی ہیں:دلباغ سنگھ

امسال ملی ٹینٹ صفوں میں شامل ہوئے صرف دس نوجوانوں میں سے چھ مارے گئے :پولیس سربراہ

ایل جی منوج سنہا کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات

ایل جی منوج سنہا کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات

پی ڈی پی پر کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے:التجا مفتی

پی ڈی پی پر کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے:التجا مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »