• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
خواتین کی گرفتاری قابلِ تشویش: محبوبہ مفتی

فائل فوٹو

کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس کے ایک ملزم کی سزا کی معطلی افسوس ناک: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
25/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس کے ایک ملزم کو پنجاب ہائی کورٹ کی طرف سے ضمانت منظور ہونے اس کی بقیہ سزا معطل کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں انصاف کا نظام زمین بوس ہوگیا ہے۔ یاد رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اور ہریانہ کے ہائی کورٹ نے کٹھوعہ عصمت دری اور قتل کیس کے ایک ملزم آنند دتا کی ضمانت منظور کی ہے اور اس کی بقیہ جیل کی سزا معطل کی ہے۔ آنند دتا جو اس وقت متعلقہ پولیس اسٹیشن میں ایس یچ او کی حیثیت سے تعینات تھا، پر شواہد کو تباہ کرنے کا الزام تھا۔ محبوبہ مفتی نے اس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’میں اس بات پر بہت ہی پریشان ہوں کہ کٹھوعہ عصمت دری اور قتل کیس میں ثبوتوں کو تباہ کرنے کے جرم میں سزا یافتہ ایک پولیس افسر کی ضمانت منظور کی گئی اور اس کی جیل کی سزا معطل کی گئی‘۔ انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: ’جب ایک بچی کی عصمت دری و قتل کے بعد اس کو انصاف سے محروم رکھا جاتا ہے تو اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انصاف کا نظام زمین بوس ہوگیا ہے‘۔

Perturbed that the policeman convicted for destroying evidence in Kathua rape case was granted bail & his jail term suspended. When a child raped & bludgeoned to death is deprived of justice, it becomes obvious that the wheels of justice have completely collapsed. https://t.co/hlCPyDaeBu

— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) December 25, 2021

خیال رہے ضلع کٹھوعہ کے رسانہ گاﺅں میں جنوری 2019 میں ایک آٹھ سالہ کمسن بچی کی وحشیانہ عصمت دری اور قتل کا ایک انتہائی انسانیت سز واقعہ سامنے آیا تھا۔ جون 2019 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج پٹھان کوٹ ڈاکٹر تجویندر سنگھ نے اس واقعہ کے منصوبہ ساز و سابق سرکاری افسر سانجی رام، پرویش کمار اور ایس پی او دیپک کھجوریہ کو تاحیات قید کی سزا جبکہ دیگر تین بشمول ایس پی او سریندر کمار، سب انسپکٹر آنند دتا اور ہیڈ کانسٹیبل تلک راج کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جج موصوف نے سانجی رام کے بیٹے وشال جنگوترا کو ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی کی بناء پر بری کردیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ترال تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک: پولیس

Next Post

ترال تصادم میں مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت ہوگئی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
ترال تصادم میں مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت ہوگئی

ترال تصادم میں مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت ہوگئی

سری گفوارہ اننت ناگ میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین تصادم

سری گفوارہ اننت ناگ میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین تصادم

رام بن میں المناک سڑک حادثہ رونما

جموں و کشمیر: سال 2017 سے نومبر 2021 تک 5036 سڑک حادثات میں 713 اموات، 4,347 افراد ہلاک، 35137 زخمی، سرکاری اعدادوشمار

گلمرگ میں  ونٹر کارنول کا آغاز

گلمرگ میں ونٹر کارنول کا آغاز

سری گفوارہ اننت ناگ میں مسلح تصادم آرائی میں ایک جنگجو جاں بحق

سری گفوارہ اننت ناگ میں مسلح تصادم آرائی میں ایک جنگجو جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »