(اننت ناگ) ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں خوشروئی کلان گاؤں میں ہفتہ کی رات مشتبہ عسکریت پسندوں اور فورسز اہلکاروں کے درمیان مسلح تصادم آرائی میں ایک جنگجو ہلاک ہو گیاہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تصادم آرائی میں ہلاک ہوٸے عسکریت پسند کی شناخت آٸی ایس جے کے وابستہ فہیم بٹ ساکن کاڈی پورہ اننت ناگ کے طور ہوٸی ہے۔
#AnantnagEncounterUpdate: Neutralised #terrorist identified as Faheem Bhat of Kadipora #Anantnag. He has recently joined #terror outfit ISJK and was involved in killing of Martyr ASI Mohd Ashraf, who was posted at PS Bijbehara: IGP Kashmir@JmuKmrPolice https://t.co/0zSnVKBufu
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) December 25, 2021
پولیس ترجمان کے مطابق مہلوک عسکریت پسند بیجبیہاڈہ میں مارے گئے پولیس آفسر محمد اشرف کی ہلاکت میں ملوث تھا۔










