(اننت ناگ) اننت ناگ ضلع کے علاقہ سری گفوارہ میں واقع خوشروئی کلاں گاؤں میں ہفتہ کی رات عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم آرائی شروع ہوئی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے کے کلان میں جھڑپ شروع ہوئی ہے ،پولیس اور فورسز اہلکار آپریشن میں مصروف ہیں۔
#Encounter has started at K. Kalan, Srigufwara area of #Anantnag. Police and security forces are on the job. Further details shall follow. @JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) December 25, 2021
محصور عسکریت پسندوں کی تعداد کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ واضح رہے جنوبی کشمیر میں یہ دن کی تیسری تصادم آرائی ہے۔ اس سے قبل خطے میں دو مسلح تصادم آرائیوں میں چار عسکریت پسند مارے گئے تھے۔










