• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
زرعی یونیورسٹی گاندربل میں مبینہ نعرے بازی:  سات کشمیری طلباء یو اے پی اے کے تحت گرفتار

امریکا کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کرگئے

by امت ڈیسک
30/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نیویارک)امریکا کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کر گئے۔ وہ نوبیل انعام یافتہ سفارتکار تھے اور ان کی عمر 100 برس تھی۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اُن کی فرم ’ڈاکٹر کسنجر ایسوسی ایٹس‘ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ایک معزز امریکی اسکالر اور تجربہ کار شخصیت ہنری کسنجر آج کنیکٹی کٹ میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔بیان میں کہا گیا کہ ہنری کسنجر کی آخری رسومات کے لیے ان کے اہل خانہ کی جانب سے نجی طور پر اہتمام کیا جائے گا، بعدازاں یادگاری تقریب نیویارک میں منعقد کی جائے گی۔بیان میں اُن کی موت کی کوئی وجہ فراہم نہیں کی گئی، ہنری کسنجر 100 برس کی عمر میں آخری وقت تک انتہائی فعال رہے، وہ رواں برس جولائی میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے چین گئے تھے۔سابق وزیر خارجہ نے کئی کتابیں لکھیں جن میں سفارتکاری اور قیادت سے متعلق امور پر غیر معمولی امور زیر بحث لائے گئے تھے۔چین کے ساتھ امریکا کے تعلقات ہنری کسنجر کی سب سے یادگار میراث میں سے ایک ہے۔ انیس سو ستر میں وہ صدر رچرڈ نکسن کے دور میں وزیر خارجہ تھے۔انہوں نے سوویت یونین کے خلاف سرد جنگ کے پیشِ نظرخفیہ طور پر چین کا دورہ کیا تھا جس کی وجہ سے امریکا اور چین کے تعلقات کی راہیں کھلی تھیں۔ہنری کسنجر نے سیکریٹری آف سٹیٹ اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں، اُن کو ویتنام کی جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر نوبیل پرائز سے نوازا گیا۔ہنری کسنجر امریکا کے انتہائی متنازع مگر قابل احترام سفارتکاروں میں سے ایک تھے، ہنری کسنجر کا انتقال ریاست کنیکٹی کٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔امریکی میڈیا کے مطابق ہنری کسنجر آخری وقت تک انتہائی فعال رہے، وہ وائٹ ہاؤس میں میٹنگز میں بھی شریک ہوتے رہے تھے۔سابق وزیر خارجہ نے کئی کتابیں لکھیں جن میں سفارتکاری اور قیادت سے متعلق امور پر غیرمعمولی امور زیر بحث لائے گئے تھے۔انیس سو ستر میں وہ صدر رچرڈ نکسن کے دور میں وزیر خارجہ تھے اور انہوں نے اس وقت چین کا دورہ کیا تھا جس کی وجہ سے امریکا اور چین کے تعلقات کی راہیں کھلی تھیں۔ہنری کسنجر ہی کی بدولت امریکا اور روس کےدرمیان ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے سے متعلق بات چیت ممکن ہوئی تھی اور اسرائیل کے عرب ممالک سے تعلقات میں بھی وہی پیش پیش تھے۔ پیرس امن معاہدے میں بھی ان کا کردار تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر بجلی کے بدترین بحران سے کب نکل آئے گا؟

Next Post

مسلمان عوامی مقامات پر حتی الامکان نماز سے گریز کریں:

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

04/02/2026
انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

30/01/2026
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
Next Post
مسلمان عوامی مقامات پر حتی الامکان نماز سے گریز کریں:

مسلمان عوامی مقامات پر حتی الامکان نماز سے گریز کریں:

زرعی یونیورسٹی گاندربل میں مبینہ نعرے بازی:  سات کشمیری طلباء یو اے پی اے کے تحت گرفتار

ترک خاتون نے شوہر کو بالکونی سے پھینک دیا

زرعی یونیورسٹی گاندربل میں مبینہ نعرے بازی:  سات کشمیری طلباء یو اے پی اے کے تحت گرفتار

مسجدِ نبویﷺ میں فتاویٰ پر سمپوزیم کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی گاندربل میں مبینہ نعرے بازی:  سات کشمیری طلباء یو اے پی اے کے تحت گرفتار

دلہا نے اپنی شادی کے موقعے پر دلہن سمیت کئی مہمانوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

زرعی یونیورسٹی گاندربل میں مبینہ نعرے بازی:  سات کشمیری طلباء یو اے پی اے کے تحت گرفتار

دارالعلوم: جدید چیلنجوں سےکیسے نمٹ سکتے ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »