• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مسلمان عوامی مقامات پر حتی الامکان نماز سے گریز کریں:

مسلمان عوامی مقامات پر حتی الامکان نماز سے گریز کریں:

دارالعلوم ندوۃ علماء کے زیر اہتمام شریعہ اکیڈمی فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کی جانب سے منعقدہ سیمنیار میں علماء اور فقہاء کا مشورہ

by امت ڈیسک
30/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نئی دہلی)ایک لمبے عرصے سے ملک میں مسلمانوں کےد رمیان اس بات پر بحث جاری ہے کہ خواتین مسجد میں جا کر نماز پڑھ سکتی ہیں یا نہیں ۔لیکن گزشتہ کچھ برسوں سے فقہا اور علماء نے اس بات پر غور و فکر کے بعد مجموعی طور پر بعض شرائط کے ساتھ خواتین کے مساجد میں جا کر نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔

گزشتہ روز لکھنؤ میں واقع ’’دارالعلوم ندوۃ علماء‘‘ کے زیر اہتمام میں منعقدہ اسلامی فقہ سیمینار میں ہندوستانی مسلم علماء اور معروف اسلامی فقہاء نے مختلف فقہی مسائل پر غوروفکر اور وسیع تر تبادلہ خیال کے بعد مسلمانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر نماز ادا کرنے سے گریز کریں اوراسی کے ساتھ بعض احتیاط کے ساتھ خواتین کو مساجد میں نماز ادا کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔

دونوں ہی مسائل مسلم کمیونٹی کو کافی عرصے سے پریشان کر رہے ہیں۔ جہاں عوامی مقامات پر نماز پڑھنے کا مسئلہ نئے شہری علاقوں میں مساجد اور نماز گاہوں کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوا، وہیں مسلم خواتین کے مساجد میں داخلے کا مسئلہ خود خواتین کی بڑھتی ہوئی مانگ اور علما کی جانب سے ناکافی جواب کی وجہ سے منظر عام پر آیا۔ جن میں سے اکثر اسلام کی مختلف شقوں کے بارے میں اچھی طرح سے آگاہ نہیں ہیں کہ آیا خواتین کو مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہےیا نہیں ۔مختلف اسلامی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ملک بھر کے جید علماء اور مفتیان نے اسلامی فقہ سیمینار میں عوامی مقامات پر اسلامی نمازکے شرعی حکم کا جامع جائزہ لیا ۔ ملک کی موجودہ چیلنجنگ صورتحال، اس کے قانونی پہلوؤں اور مساجد میں خواتین کے داخلے سمیت مختلف حساس امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

اس سیمینار کا اہتمام ندوۃ العلماء کی شریعہ اکیڈمی فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز نے کیا تھا، جسے عالمی شہرت یافتہ اسلامی سکالر مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی نے 1963 میں تشکیل دیا تھا۔

سیمینار کے بعد شریعہ اکیڈمی نے اسلامی سکالرز کی طرف سے دی گئی سفارشات پر مبنی ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ سفر کے دوران وقت پر نماز ضروری ہے، یہاں تک کہ عوامی مقامات جیسے پارکس، ریلوے اسٹیشن، ہوائی اڈوں، ٹرینوں اور بسوں پر بھی، بیان میں مسلمانوں سے کہا گیا کہ وہ عوامی مقامات پر نماز ادا کرتے وقت دوسروں کو تکلیف دینے سے گریز کریں۔ دوسری صورت میں، اس نے مشورہ دیا،’’وہ نماز میں تاخیر کر سکتے ہیں اگر اس سے نقصان، تکلیف ہو، یا مناسب طریقے سے نماز ادا کرنا ممکن نہ ہو۔‘‘

عوامی مقامات پر نماز کے دوران مسلمانوں کے خلاف تشدد اور ہراساں کرنے کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علمائے کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی کو یہ اجازت نہ دے کہ وہ عوامی مقامات پر پرامن طریقے سے نماز ادا کرنے کے خواہشمندوں کو تکلیف پہنچائے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امریکا کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کرگئے

Next Post

ترک خاتون نے شوہر کو بالکونی سے پھینک دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
زرعی یونیورسٹی گاندربل میں مبینہ نعرے بازی:  سات کشمیری طلباء یو اے پی اے کے تحت گرفتار

ترک خاتون نے شوہر کو بالکونی سے پھینک دیا

زرعی یونیورسٹی گاندربل میں مبینہ نعرے بازی:  سات کشمیری طلباء یو اے پی اے کے تحت گرفتار

مسجدِ نبویﷺ میں فتاویٰ پر سمپوزیم کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی گاندربل میں مبینہ نعرے بازی:  سات کشمیری طلباء یو اے پی اے کے تحت گرفتار

دلہا نے اپنی شادی کے موقعے پر دلہن سمیت کئی مہمانوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

زرعی یونیورسٹی گاندربل میں مبینہ نعرے بازی:  سات کشمیری طلباء یو اے پی اے کے تحت گرفتار

دارالعلوم: جدید چیلنجوں سےکیسے نمٹ سکتے ہیں؟

” ملی ٹنسی “کا حصہ بننے والے کو بخشا نہیں جائے گا: منوج سنہا

ایل جی نے محکمہ اطلاعات کا نیا پورٹل لانچ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »